اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 جولائی 2025ء) عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) اور پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے ایشیائی الکاہل خطے میں نقل مکانی کرنے والے لوگوں کو ہنر مند بنانے کا پروگرام شروع کیا ہے جس سے انہیں روزگار کے حصول اور باوقار زندگی گزارنے میں مدد ملے گی۔

'ٹرین ٹو ہائر' نامی اس پروگرام کی بدولت پناہ گزینوں کے لیے افرادی قوت کی عالمی منڈیوں تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔

اس پروگرام کے لیے آسٹریلیا کی حکومت نے ابتداً 22 ماہ کے لیے مالی وسائل مہیا کیے ہیں جس کے ذریعے امیدوار ہنر سیکھیں گے اور اپنی صلاحیتوں کو روزگار کے بین الاقوامی مواقع کے مطابق ڈھال سکیں گے۔ اس طرح افرادی قوت کی منڈی میں ہنرمند لوگوں کی کمی کو پورا کرنے اور پناہ گزینوں کو خودانحصاری کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

Tweet URL

آسٹریلیا اس اقدام کے ذریعے 2023 میں پناہ گزینوں کے عالمی فورم میں کیے گئے اپنے وعدے کو عملی جامہ پہنا رہا ہے۔

'آئی او ایم' کی ڈائریکٹر جنرل ایمی پوپ نے کہا ہے کہ جب مہاجرین اور پناہ گزینوں کی صلاحیتوں پر سرمایہ کاری کی جاتی ہے تو ایسے مستقبل کے دروازے کھل جاتے ہیں جہاں ہنر کی اہمیت فرد کی حیثیت سے زیادہ ہوتی ہے اور جہاں لوگ باوقار اور بامقصد طور سے ترقی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پناہ گزین اور مہاجرین اپنے ساتھ ہنر، تجربہ اور عزم لاتے ہیں۔

اس اقدام کی بدولت ان صلاحیتوں کو افرادی قوت کی منڈی میں حقیقی مواقع سے جوڑنے میں مدد ملے گی جس سے ناصرف انہیں بلکہ ان کے میزبان علاقوں اور معاشروں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔تحفظ اور مواقع کا ذریعہ

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں نقل مکانی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے اور ایسے حالات میں پناہ گزینوں کو تحفظ اور مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اور بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

'ٹرین ٹو ہائر' پروگرام کی بدولت ان لوگوں کے لیے روزگار تک رسائی کے قانونی راستے کھلیں گے اور اس سے سبھی کو فائدہ ہو گا۔ یہ امیر ممالک کی جانب سے مہاجرین اور پناہ گزینوں کے ساتھ یکجہتی کی ایک بڑی مثال ہے۔

اس اقدام کی بدولت اقوام متحدہ کے اداروں کو مشترکہ مقاصد پر باہمی تعاون کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ مشمولہ اور محفوظ مہاجرت کو وسعت دینا عالمگیر استحکام پر ٹھوس سرمایہ کاری کے مترادف ہے۔

یہ اقدام منظم مہاجرت میں سہولت دے کر پناہ گزینوں، ان کے میزبان معاشروں اور ممالک کے لیے بہتر نتائج لائے گا اور اس کی بدولت محفوظ و باقاعدہ نقل مکانی کے مزید مواقع کھلیں گے۔ اس طریقہ کار کی بدولت مہاجرت کے بے قاعدہ اور خطرناک راستوں پر انحصار کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔باوقار مستقبل کا راستہ

اگرچہ ہنر مند پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد دنیا بھر میں روزگار کا حصول چاہتی ہے اور بہت سے ممالک کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا بھی ہے لیکن اس کے باوجود بہت کم لوگ بیرون ملک روزگار حاصل کر پاتے ہیں۔

'او ای سی ڈی' اور 'یو این ایچ سی آر' کی فراہم کردہ معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2019 اور 2023 کے درمیان آٹھ ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 183,000 ہنرمند پناہ گزینوں کو امیر ممالک میں روزگار مہیا کیے گئے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر پناہ گزینوں کی نقل و حرکت پر عائد رکاوٹیں ہٹائی جائیں تو مزید بڑی تعداد میں ان لوگوں کی صلاحیتوں سے کام لیا جا سکتا ہے۔

ایشیائی الکاہل خطے میں شروع کردہ اس پروگرام سے پناہ گزینوں کے مخصوص گروہ کی موجودہ صلاحیتوں میں بہتری لانے کے لیے مخصوص تربیت مہیا کی جائے گی اور ایسی عام رکاوٹوں کو ختم کیا جا سکے گا جو آجروں کو نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی خدمات کے حصول سے روکتی ہیں۔

اس پروگرام کے تحت فراہم کی جانے والی تربیت ایسے شعبوں سے مخصوص ہو گی جنہیں افرادی قوت کی درمیانی سے طویل مدتی کمی کا سامنا ہے اور پناہ گزینوں کی صلاحیتوں کو آسٹریلیا اور دیگر علاقوں میں نوکریوں کی ضرورت سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ پروگرام 'یو این ایچ سی ار' اور 'آئی او ایم' کے مابین وسیع تر اور مضبوط تعاون کا حصہ ہے اور اس شراکت کی ضرورت اب پہلے سے کہیں بڑھ گئی ہے۔ دنیا بھر میں 42 لاکھ پناہ گزینوں کی بڑی تعداد مفید صلاحیتوں کی حامل ہے اور انہیں مواقع ملیں تو یہ لوگ محفوظ تر اور مزید باوقار مستقبل کی راہیں کھول سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اور پناہ گزینوں پناہ گزینوں کے پناہ گزینوں کی میں مدد ملے گی افرادی قوت کی اس پروگرام نقل مکانی کی بدولت ہے اور کے لیے

پڑھیں:

فلسطینی نوجوان کی غیر معمولی ہجرت ، جیٹ اسکی پر سمندر پار اٹلی پہنچ گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اٹلی: غزہ کے 31 سالہ فلسطینی محمد ابو دخہ نے ایک طویل، پرخطر اور غیر معمولی سفر کے بعد بالآخر یورپ میں پناہ حاصل کرنے کی کوشش میں اٹلی کا رخ کیا، یہ سفر ایک سال سے زائد عرصہ، ہزاروں ڈالر کے اخراجات، کئی ناکامیوں اور بالآخر ایک جیٹ اسکی کے ذریعے ممکن ہوا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ابو دخہ نے اپنی کہانی ویڈیوز، تصاویر اور آڈیو فائلز میں دستاویزی شکل میں ریکارڈ کی جو انہوں نے  عالمی میڈیا سے شیئر کیں، جس میں بتایا کہ  وہ غزہ میں جاری تقریباً دو سالہ اسرائیل، حماس جنگ کی تباہ کاریوں سے فرار ہونے پر مجبور ہوئے، جس میں مقامی حکام کے مطابق اب تک 64 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

انہوں نے اپریل 2024 میں 5 ہزار ڈالر ادا کر کے رفح سرحد کے راستے مصر کا سفر کیا بعدازاں وہ پناہ کے لیے چین گئے لیکن ناکامی پر ملیشیا اور انڈونیشیا کے راستے دوبارہ مصر لوٹ آئے، پھر لیبیا پہنچے جہاں انسانی اسمگلروں کے ساتھ دس ناکام کوششوں کے بعد انہوں نے تقریباً 5 ہزار ڈالر میں ایک استعمال شدہ یاماہا جیٹ اسکی خریدی، اضافی 1500 ڈالر جی پی ایس، سیٹلائٹ فون اور لائف جیکٹس پر خرچ کیے۔

دو دیگر فلسطینی ساتھیوں کے ساتھ انہوں نے 12 گھنٹے کا سمندری سفر کیا، دورانِ سفر انہیں تیونس کی گشتی کشتی کا تعاقب بھی برداشت کرنا پڑا، ایندھن ختم ہونے پر 20 کلومیٹر دوری پر انہوں نے مدد طلب کی، جس کے بعد یورپی بارڈر ایجنسی فرنٹیکس کے ایک مشن کے تحت رومانیہ کی گشتی کشتی نے انہیں بچایا اور وہ 18 اگست کو لampedusa پہنچے۔

یورپی ادارے کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ ’’انتہائی غیر معمولی‘‘ تھا، ابو دخہ اور ان کے ساتھیوں کو اٹلی کے جزیرے سے سسلی منتقل کیا گیا مگر بعد میں وہ حکام کی نگرانی سے نکل کر جینوا سے برسلز روانہ ہو گئے اور پھر جرمنی جا پہنچے، جہاں وہ اس وقت پناہ کے درخواست گزار کے طور پر مقیم ہیں۔

ابو دخہ کا کہنا تھا کہ ان کا خاندان خان یونس کے ایک خیمہ بستی میں رہائش پذیر ہے، جہاں ان کا گھر جنگ میں تباہ ہو چکا ہے، ان کے والد نے کہا کہ وہاں اس کا انٹرنیٹ شاپ تھا اور زندگی کافی بہتر تھا مگر سب کچھ تباہ ہوگیا۔

خیال رہےکہ ابو دخہ اس وقت جرمنی کے شہر برامشے میں ایک پناہ گزین مرکز میں مقیم ہیں،  وہ چاہتے ہیں کہ اپنی بیوی اور دو بچوں کو، جن میں سے ایک کو نیورولوجیکل مرض لاحق ہے، جرمنی بلا سکیں، انہوں نے کہا کہ اسی لیے میں نے اپنی جان داؤ پر لگائی، بغیر اپنے خاندان کے زندگی کی کوئی معنویت نہیں۔
غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور امریکی حمایت کو مقامی عوام نے امداد کے نام پر دہشت گردی قرار دیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ شہری لقمۂ اجل بن رہے ہیں جبکہ اسپتال، پناہ گزین کیمپ اور بنیادی ڈھانچہ تباہی کا شکار ہیں، عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر کسی قسم کا مؤثر کردار ادا نہیں کر رہے، دوسری جانب مسلم حکمرانوں کی بے حسی اور خاموشی نے مظلوم فلسطینیوں کے دکھ درد میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں زرعی شعبے کو محفوظ بنانے کا منصوبہ تیارہے‘سردارمحمد بخش مہر
  • مالدیپ میں متنازع بل منظور، صحافتی آزادی پر قدغن کے خدشات
  • سندھ:موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور زرعی شعبے کو محفوظ بنانے کیلئے جامع منصوبہ تیار
  • لیبیا کے ساحل پر کشتی میں خوفناک آگ، 50 سوڈانی پناہ گزین جاں بحق
  • خلائی پروگرام کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے سپارکو ڈے پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری
  • فلسطینی نوجوان کی غیر معمولی ہجرت ، جیٹ اسکی پر سمندر پار اٹلی پہنچ گیا
  • سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے عالمی اداروں کو شامل کرنے کا فیصلہ
  • نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
  • وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک کے درمیان معاہدہ
  • افغان مہاجرین کے مکمل انخلا تک کارروائی ہوگی، ضلعی انتظامیہ چمن