پاکستان کے ہاتھوں رافیل جہازوں کی تباہی، فرانسیسی فوج کے ترجمان کا ردعمل بھی سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران بھارت کے 6 جنگی جہاز مار گرائے جن میں 3 رافیل جہاز بھی شامل تھے۔ رافیل لڑاکا جہازوں کی تباہی پر فرانسیسی فوج کے ترجمان کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گزشتہ روز معمول کی بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فرانسیسی فوج کے ترجمان نے کہاکہ واقعےکی تفصیلات ابھی غیر یقینی ہیں اور بہت سے پہلو تصدیق طلب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کے ہاتھوں رافیل گرنے کا بھارتی اعتراف، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے
انہوں نے کہاکہ فرانس رافیل کی کارکردگی کے حوالے صورت حال کا جائزہ لے رہا ہے اور بھارت کے ساتھ رابطے میں ہے، تاکہ براہِ راست معلومات حاصل کی جا سکیں۔
ترجمان نے کہاکہ اگر یہ بات درست ثابت ہوگئی کہ پاکستان نے رافیل جنگی جہاز کو مار گرایا ہے تو یہ پہلا واقعہ ہوگا۔
واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا، جس کا پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 جہاز گرائے گئے تھے۔
بعد ازاں بھارت نے ایک بار پھر 9 مئی کی رات کو پاکستان پر میزائل داغے، جس کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے 10 مئی کی صبح جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے اندر گھس کر کارروائی کرتے ہوئے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔
پاکستان نے اس روز کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے ایک اور جنگی جہاز کو مار گرایا تھا۔
بعد ازاں پریس بریفنگ میں ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی جہاز مار گرائے ہیں، جبکہ ہمیں کوئی نقصان نہیں اٹھانا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل مار گرایا، انڈین ایئر مارشل کا ڈھکا چھپا اعتراف
پاکستان کی جانب سے بھارت کے جنگی جہاز رافیل کو مار گرائے جانے کے بعد یہ جہاز بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے تھے، جبکہ جے ایف 17 تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں اضافہ ہوا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان ایئر فورس پاکستان بھارت جنگ رافیل جنگی جہاز فرانسیسی فوج وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ایئر فورس پاکستان بھارت جنگ رافیل جنگی جہاز فرانسیسی فوج وی نیوز فرانسیسی فوج پاکستان نے جنگی جہاز بھارت کے
پڑھیں:
ناکام آپریشن سندور کا دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت، امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا
امریکی صدر نے پانچ طیارے گرانے کا بیان ایک بار پھر دہرا دیا جب کہ ناکام "آپریشن سندور" کا بھارتی دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت ہوگیا اور امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےری پبلکن اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ؛ " اگروہ جنگ نہ رکواتے تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ بھی اپنے نام کیا، امریکی صدر نے کہا کہ
میں نے دونوں ملکوں سے کہا کہ جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا، بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں 5 لڑاکا طیارے مار گرائے گئے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا بیان اس سے قبل بھی سامنے آچکا ہے