جنگی جنون میں مبتلا مودی حکومت نے ایک بار پھراپنے شہریوں کیلئے اہم اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
جنگی جنون میں مبتلا مودی حکومت نے ایک بار پھر شہری دفاع کی مشقوں کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی سرحد پر واقع 4 بھارتی ریاستوں پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور مقبوضہ کشمیر میں کل شہری دفاع کی مشقیں ہونگی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی سرحد پر واقع 4 بھارتی ریاستوں میں شہری دفاع کی مشقوں کے دوران سائرن بجائے جائیں گے، بجلی بند ہوگی۔
شہری دفاع کی مشقوں میں ہوائی حملے کے وارننگ سسٹم کی صلاحیت اور کنٹرول رومز کی فعالیت کا اندازہ لگایا جائے گا۔ شہریوں بالخصوص طلباء کو شہری دفاع کے پہلوؤں پر تربیت دی جائے گی تاکہ جنگ کی صورت میں خود کو محفوظ رکھا جا سکے۔
بلیک آؤٹ کر کے رات کے وقت فضائی نگرانی یا حملوں کے دوران اہداف بننے سے بچنے کی تربیت بھی دی جائے گی۔ سول ڈیفنس کی خدمات، بشمول وارڈن سروسز، فائر فائٹنگ، ریسکیو آپریشنز، اور ڈپو مینجمنٹ کی ایکٹیویشن کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شہری دفاع کی
پڑھیں:
امریکی حکومت نے چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا
امریکی حکومت نے چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز
واشنگٹن : امریکی حکومت نے چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ طلبا سمیت اہم شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے افراد کے ویزے منسوخ کیے جائیں گے۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے پیش نظر اٹھایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، امریکا آنے والے چینی اور ہانگ کانگ کے شہریوں کی ویزا درخواستوں کی اب سخت جانچ پڑتال کی جائے گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، چینی طلبا کے ویزا معیار میں ترمیم کی جائے گی، اور مستقبل میں درخواست دہندگان کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی گہری چھان بین کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ نے تمام امریکی سفارت خانوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ نئے اسٹوڈنٹ ویزا انٹرویوز کا شیڈول بند کر دیں، تاکہ درخواست دہندگان کی سوشل میڈیا پروفائلز کو مزید تفصیل سے جانچا جا سکے۔
اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے کچھ امریکی کمپنیوں کو بھی چین کو مصنوعات فروخت کرنے سے روکنے کا حکم دیا تھا، جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹیکس بل پر اختلافات کے بعد ایلون مسک نے ٹرمپ کی حکومت سے استعفیٰ دے دیا ٹیکس بل پر اختلافات کے بعد ایلون مسک نے ٹرمپ کی حکومت سے استعفیٰ دے دیا وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے تاجکستان چلے گئے متبادل توانائی کا انقلاب آچکا، بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم ہوگی، وزیر توانائی اقوام متحدہ امن مشنز کو درپیش خطرات پر قابو پانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم کا عالمی دن پر پیغام ایران کا امریکی معائنہ کاروں کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے پر غور کا عندیہ امریکا کا بڑا اقدام ،غیر ملکی طلبا کی ویزا درخواستیں عارضی طور پر معطلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم