محکمہ سول ڈیفنس ضلع مظفرآباد کے زیر اہتمام گڑھی دوپٹہ میں سول ڈیفنس کی وارڈن پوسٹ کا قیام
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد تمام رضاکاروں کو باقاعدہ تربیت فراہم کی جائے گی۔ تربیت کے بعد ہر علاقے میں وارڈن پوسٹ قائم کی جائے گی جہاں ایمرجنسی کے بنیادی سامان کی فراہمی بھی یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ سول ڈیفنس ضلع مظفرآباد کے زیراہتمام گڑھی دوپٹہ میں سول ڈیفنس کی وارڈن پوسٹ کے قیام کے سلسلے میں چیئرمین ٹاؤن کمیٹی ممتاز حسین سلہریہ کے دفتر میں رضاکاروں کی رجسٹریشن کا کیمپ قائم کیا گیا۔ اس سلسلے میں چیئرمین ٹاؤن کمیٹی کا کردار قابلِ تحسین رہا، جن کی کاوشوں کے نتیجے میں گزشتہ دو سے تین دنوں کے دوران 60 سے زائد افراد نے بطور رضاکار اپنی رجسٹریشن کروائی۔ سول ڈیفنس مظفرآباد کی ٹیم اس مہم میں بھرپور انداز میں سرگرم رہی۔ انہوں نے ٹاؤن کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ مختلف مقامات کا دورہ کیا اور عوام کو سول ڈیفنس میں شمولیت کی دعوت دی۔ اس کوشش کے نتیجے میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، جن میں تاجر، طلباء، سرکاری ملازمین اور عام شہری شامل ہیں نے رضاکارانہ طور پر تنظیم شہری دفاع میں شمولیت اختیار کی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس مظفرآباد کے مطابق شہری دفاع کے رضاکاروں کو شہر کی حدود سے باہر گڑھی دوپٹہ اور پٹہکہ نصیر آباد تک توسیع دینے کی کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہیں۔ یہ دونوں علاقے مظفرآباد شہر کے نواح میں واقع ہیں جہاں گنجان آبادی موجود ہے۔ ان علاقوں کو کسی بھی ممکنہ قدرتی یا ناگہانی آفت کے تناظر میں تیار کرنا نہایت اہم ہے، خاص طور پر اس لیے کہ یہاں ایمرجنسی سروسز محدود پیمانے پر دستیاب ہیں، ان حالات میں سول ڈیفنس کے تربیت یافتہ رضاکاروں کی موجودگی ناگزیر ہے، اسی ضرورت کے پیش نظر سول ڈیفنس مظفرآباد نے ان علاقوں میں شہری دفاع کے ڈھانچے کو مستحکم اور مربوط بنانے کی کوشش کی ہے، جس میں بلدیاتی حکومتوں اور عوامی نمائندگان نے قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے۔
رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد تمام رضاکاروں کو باقاعدہ تربیت فراہم کی جائے گی۔ تربیت کے بعد ہر علاقے میں وارڈن پوسٹ قائم کی جائے گی جہاں ایمرجنسی کے بنیادی سامان کی فراہمی بھی یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی، اس اقدام سے کمیونٹی بیسڈ ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (CBDRR) کے تصور کو مؤثر انداز میں فروغ ملے گا اور تمام علاقوں کے شہریوں کو قدرتی آفات، ناگہانی حادثات، سرحدی کشیدگی اور دیگر ہنگامی صورتحال میں محفوظ رکھنے اور بروقت ردعمل دینے کے قابل بنایا جا سکے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وارڈن پوسٹ کی جائے گی سول ڈیفنس کی کوشش کے بعد
پڑھیں:
آپشن ہونا چاہیئے کہ شہری اجرک والی یا پاکستانی پرچم والی نمبر پلیٹ لگائیں، آفاق احمد
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ یکم اگست سے شہری پاکستان کے پرچم والی نمبر پلیٹ لگائیں گے، اجرک والی اور پاکستانی پرچم دونوں نمبر پلیٹ کی اجازت ہونا چاہیئے، اگر حکمت عملی تبدیل نہ ہوئی تو مرحلہ وار احتجاج کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ جب موٹرسائیکل خریدی جاتی ہے تو نمبر پلیٹ اجراء کی فیس لائف ٹائم ادا کی جاتی ہے، رقم لے کر نمبر پلیٹیں فراہم کی جا رہی ہیں، آپشن ہونا چاہیئے شہری اجرک والی یا پاکستانی پرچم والی نمبر پلیٹ لگائیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ بار کوڈ کے ذریعے جرائم روکنے کی بات ڈھکوسلا ہے، حکومت نمبر پلیٹوں پر فیس نہ لے، جس سے لی ہے واپس کی جائے۔ انہوں نے کہا سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹ آپشنل ہونا چاہیئے، اطلاعات ہیں کہ یکم اگست سے شہری پاکستان کے پرچم والی نمبر پلیٹ لگائیں گے۔ آفاق احمد نے کہا اجرک والی اور پاکستانی پرچم دونوں نمبر پلیٹ کی اجازت ہونا چاہیئے، اگر حکمت عملی تبدیل نہ ہوئی تو مرحلہ وار احتجاج کریں گے۔