سابق وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی و حکومتی رہنماؤں نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم تکبیر کے موقع پر ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج اور دور اندیش سیاسی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے، بالخصوص پاکستان کے پہلے منتخب وزیرِاعظم قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے عالمی دباؤ اور مخالفت کے باوجود پاکستان کے جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ تکبیر صرف فخر کا دن نہیں بلکہ ہماری قوم کے اس غیر متزلزل عزم کی علامت ہے کہ ہم اپنی خودمختاری، وقار اور مستقبل کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب ایک قوم متحد ہو، اس کی قیادت دوراندیش ہو، سائنسی برتری سے مضبوط ہو اور اپنی بہادر افواج کی حفاظت میں ہو، تو وہ ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے اور اپنے مقدر کو وقار اور قوت کے ساتھ اپنی تقدیر خود لکھ سکتی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی دور اندیشی اور بے مثال جرات تھی جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا خواب دکھایا اور اس کے لیے عملی بنیاد فراہم کی۔ انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنے ادوارِ حکومت میں دانائی اور بصیرت کے ساتھ جوہری پروگرام کو محفوظ رکھا اور اس کی پیشرفت کو یقینی بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ایٹمی دفاع ان شہداء کی امانت اور ان کی بے مثال قربانیوں کی علامت ہے، اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک مضبوط ڈھال ہے۔ ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ اس کے پیچھے کتنی جدوجہد اور قربانیاں ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ ایک مضبوط، خوددار اور محفوظ پاکستان کے لیے کھڑی رہی ہے اور کھڑی رہے گی، نہ صرف عسکری طاقت میں بلکہ معیشت، جمہوریت اور سماجی انصاف کے محاذ پر بھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998ء کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اس روز قوم نے نواز شریف کی قیادت میں بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ یومِ تکبیر نہ صرف پاکستان کی سائنسی، عسکری اور سیاسی قیادت کے عزم و استقلال کا مظہر ہے بلکہ یہ دن اس بات کی بھی علامت ہے کہ جب بھی مادرِ وطن کو چیلنج درپیش آیا، قوم یک جان ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے صف آراء ہوئی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے دشمن کے عزائم خاک میں ملائے، 1998ء میں نواز شریف کی قیادت میں بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کیے اور اب وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کے چھ رافیل طیارے کامیابی سے مار گرائے۔ یہ کامیابی اس تسلسل کا حصہ ہے جو 1998 میں شروع ہوئی تھی اور آج بھی پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج کے دن پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں سامنے آیا، یوم تکبیر ملکی تاریخ کا سنہرا اور ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔ یوم تکبیر پاکستانی قوم کے لیے فخر، عزم اور خودداری کا استعارہ بن چکا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک کو جوہری طاقت بنانے کی بنیاد رکھنے پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قائدانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وہی قومیں ناقابل تسخیر بنتی ہیں جو قربانی، اتحاد کے جزبہ کیساتھ کھڑی رہتی ہیں۔ حالیہ بھارتی جارحیت میں پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارت سمیت عالمی ممالک کو انتہائی پریشانی سے دوچار کیا۔

گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ 28 مئی قوم کے غیر متزلزل عزم، حوصلے اور دفاع وطن کے جذبے کی علامت ہے۔ یوم تکبیر ہمارے ایٹمی پروگرام کے معماروں اور قومی ہیروز کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، 28 مئی فخر کا دن ہے، جب پاکستان ایک ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔

وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے میزائل پروگرام کے ذریعے دفاع کو تقویت دی، آج 28 مئی کا دن قومی خودمختاری، سائنسی ترقی اور استقامت کی یاد دلاتا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور خودمختار ریاست بنائیں گے۔

مریم اورنگزیب

پنجاب کے سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کو ایٹمی ملک بنے 27 سال مکمل ہوگئے۔ 28 مئی 1998 کا تاریخی دن 'یوم تکبیر' مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کو قوم سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے دھمکی، دباؤ، لالچ اور پابندیوں کی پروا کیے بغیر بہادری، عزم اور استقامت سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ یہ وطن اور آنے والی نسلوں کی حفاظت اور دشمن کے مذموم ارادے خاک میں ملانے کا دفاعی ہتھیار (ڈیٹیرنس) ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ 28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا یادگار اور سنہری دن ہے، قائد میاں نوازشریف نے 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ نواز شریف نے امریکی آفر پر دو ٹوک الفاظ میں ابسلوٹلی ناٹ کہا تھا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف نے عالمی دباؤ اور پابندیوں پر ملکی وقار اور خودمختاری کو ترجیح دی۔ نواز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، الحمدللہ آج پاکستان کی افواج دشمن پر برتری حاصل کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بھارت کبھی 28 مئی اور 10 مئی کے دن نہیں بھولے گا، ایک بھائی نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا اور دوسرے بھائی نے بھارت کو دھول چٹائی۔

حمزہ شہباز شریف

سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر پاکستان کے عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت کے طورپر اُبھرنے کا سنہرا دن ہے۔ ہمارے ایٹمی قوت حاصل کرنے سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ الحمد للہ یہ شرف مسلم لیگ ن اور نواز شریف کو نصیب ہوا جنہوں نے بے پناہ عالمی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی دھماکے کیے۔ یہ دن اس عہد کی تجدید کا بھی لمحہ ہے کہ ہم ملکی سالمیت اور تعمیر و ترقی کے فیصلوں میں ہمیشہ قومی مفاد کو مد نظر رکھیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 28 مئی یوم تکبیر پاکستان کا فخریہ دن ہے، ملک کو ایٹمی قوت بنانے پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ دشمنان پاکستان ہماری ایٹمی صلاحیت سے خوفزدہ ہیں، پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا ملت اسلامیہ کیلئے بھی فخر کا مقام ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یوم تکبیر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، پاکستان کی ایٹمی صلاحیت خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں نے دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیا، ہماری مسلح افواج اور ایٹمی سائنسدانوں نے تاریخ رقم کی۔ یوم تکبیر ہمیں ملک کی سالمیت کے لیے بے لوث خدمت کا درس دیتا ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ  بلوچستان نے ہمیشہ پاک فوج مخالف پروپیگنڈے کو مسترد کیا، پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح پوری قوم اور امت مسلمہ کی فتح ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر شہید ذوالفقار علی بھٹو بلاول بھٹو زرداری شریف کی قیادت میں انہوں نے کہا کہ دفاع کو ناقابل وزیر اطلاعات ایٹمی دھماکے نواز شریف نے پیپلز پارٹی ایٹمی طاقت پاکستان کو شہباز شریف پاکستان کے پاکستان کی ایٹمی قوت یوم تکبیر جنہوں نے بھارت کے نے بھارت علامت ہے کو ایٹمی کہ 28 مئی کا دن ہے کہ یوم کے لیے اور اس پیش کی

پڑھیں:

پاکستان: نو مئی کیس میں پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کو جیل کی سزائیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جولائی 2025ء) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی دو عدالتوں نے نو مئی 2023 کو ہونے والے پر تشدد واقعات کے خلاف درج ہونے والے مقدمات میں منگل کو تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو دس دس برس قید کی سزائیں سنائیں۔

واضح رہے کہ کرپشن سے متعلق ایک مقدمے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد نو مئی کو پر تشدد مظاہرے بھڑک اٹھے تھے اور پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں رات کے تقریباﹰ ساڑھے نو بجے پی ٹی آئی کے ان رہنماؤں کی موجودگی میں فیصلہ سنایا، جنہیں شیر پاؤ پل کیس میں ملوث کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اے ٹی سی کی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو 10 برس قید بامشقت کی سزا سنائی۔

جج نے افضل عظیم پہاڑ، علی حسن، خالد قیوم اور ریاض حسین سمیت دیگر متعدد ملزمان کو بھی 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔

البتہ عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اور ملک کے سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو اس کیس میں بری کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا کہنا ہے کہ وہ ان 'غیر منصفانہ' فیصلوں کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرے گی۔

ہمیں اس کیس کے بارے میں مزید کیا معلوم ہے؟

لاہور میں نو مئی کے پر تشدد واقعات سے متعلق کسی بھی کیس میں یہ پہلا فیصلہ ہے۔ جج نے قریشی سمیت پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ایسے چھ ملزمان کو بری کر دیا، جو وکیل دفاع کے مطابق نو مئی کے روز کراچی میں تھے۔ پی ٹی آئی کے کارکن حمزہ عظیم، اعتزاز رفیق، رانا تنویر، افتخار احمد اور زیاس خان کو بھی بری کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی وجوہات کے سبب اس کیس کی سماعت جیل میں ہوئی اور ٹرائل کے دوران 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ استغاثہ نے 28 ستمبر 2023 کو فرد جرم عائد کی تھی۔

استغاثہ کا موقف تھا کہ نو مئی سے متعلق پر تشدد واقعات کی سازش عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں سات مئی کو رچی گئی تھی۔ ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزمان نے نو مئی کے پرتشدد مظاہروں کے دوران شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز تقاریر کیں اور عوام کو فسادات اور انتشار پر بھڑ کایا۔

دفاعی وکلا کے دلائل

جبکہ دفاعی سرکردہ وکیل برہان معظم ملک نے دلیل دی کہ ایف آئی آر میں 400 ملزمان کا ذکر ہے، تاہم صرف 14 ملزمان پر مقدمہ چلایا گیا۔ دفاعی وکلا نے اس بات کی جانب بھی نشاندہی کی کہ کوئی بھی میڈیکل سرٹیفکیٹ موجود نہیں جس سے یہ ثابت ہو کہ نو مئی کے روز کوئی شخص زخمی ہوا تھا۔

سزا پر تبصرہ کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ سرگودھا کی عدالت کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔

اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ سابق ٹرائل جج نے استغاثہ کے ان ہی گواہوں کو ناقابل اعتماد قرار دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا، "پی ٹی آئی رہنماؤں کو بلاجواز سزا دی گئی ہے" اور پی ٹی آئی رہنما اس سزا کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔"

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ "عدلیہ کے متنازع فیصلوں میں ایک اور نئے فیصلے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

"

ان کا کہنا تھا، "پاکستان تحریکِ انصاف نے بطور جماعت نو مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی اور عمران خان نے خود اڈیالہ جیل میں یہ مطالبہ کیا تھا کہ اس واقعے کی منصفانہ تحقیقات آئین اور قانون کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے کی جائے، جو ہمارے دو بنیادی مطالبات تھے وہ پورے نہیں کیے گئے۔"

ادارت: جاوید اختر

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت
  • نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس
  • میاں محمد اظہر کے انتقال پر نواز شریف اور شہباز شریف کا اظہارِ افسوس
  • ملک ظہیر نواز کی بیٹی کا نکاح، غلام سرور خان، راجہ بشارت سمیت متعدد رہنماؤں کی شرکت
  • پاکستان: نو مئی کیس میں پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کو جیل کی سزائیں
  • سابق گورنر میاں اظہر فوت ہوگئے
  • برطانیہ نے نئے ایٹمی پلانٹ کی منظوری دے دی
  • نواز شریف کا امیر مقام کو ٹیلیفون ، نیاز امیر مقام کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد
  • 9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کو 10،10 سال قید کی سزا
  • منشیات فروشوں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں: مریم نواز شریف