Jang News:
2025-05-29@06:38:11 GMT

پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل

اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT

پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل

فائل فوٹو

پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل ہوگئے، پاکستان نے آج ہی کے دن بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا، خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا اور دفاع کا حق منوایا۔

یوم تکبیر پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی اور وطن کے رکھوالوں کو سلام پیش کیا جائے گا۔

یوم تکبیر 1998 کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔

یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہوکر نکلے ہیں، فتح مبین سے سرشار قوم کے لیے یوم تکبیر کی مسرتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

صدر مملکت کی یومِ تکبیر پر قوم کو مبارکباد پیش

صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے تحت مؤثر ردِعمل نے دشمن کو معاندانہ کارروائیاں بند کرنے پر مجبور کیا۔

انہوں نے کہا کہ مئی 1998 میں بھارت نے 5 ایٹمی دھماکے کرکے ہماری سلامتی، دفاع اور خودمختاری کو چیلنج کیا تھا، نوازشریف نے 6 دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس وقت نوازشریف نے قوم کی امنگوں، مفادات کی ترجمانی کی، نوازشریف اقتصادی پابندیوں، دباؤ، دھمکیوں اور لالچ کو خاطر میں نہ لائے۔ 

وزیراعظم نے ذوالفقارعلی بھٹو، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کیا اور جوہری اثاثوں کی بھرپور حفاظت کرنے پر مسلح افواج کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: یوم تکبیر

پڑھیں:

پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل، یوم تکبیر آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

 

اسلام آباد: پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے کے 27 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں ’یوم تکبیر‘ ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 27 برس قبل چاغی کے پہاڑوں میں ایٹمی دھماکے کرنے کے بعد پاکستان اسلامی دنیا کا پہلا اور واحد ایٹمی ملک بن گیا تھا، ان دھماکوں سے قبل اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو بیرونی دباؤ اور پروگرام سے پیچھے ہٹنے پر کئی پیش کشیں بھی کی گئیں تھیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں آج کے دن پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور دل کی گہرائیوں سے پوری قوم، پاکستان سے محبت کرنے والوں کو یوم تکبیر کی مبارک باد پیش کرتا ہوں کیونکہ آج سے 27 برس قبل پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور مسلمان ممالک میں پہلی ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس بار پاکستان ‘یومِ تکبیر’ ایک اہم اور تاریخی موقع پر منارہا ہے جب بھارت کی مسلط کردہ بلاجواز جنگ میں، پاکستان اللہ تعالی کے فضل وکرم سے 6 سے 10 مئی کے معرکہء حق میں سرخرو اور فتح یاب ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ فتح مبین سے سرشار قوم کے لیے یوم تکبیر کی مسرتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، جس پر ہم رب ِعظیم کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیشہ پاکستانی قوم کو اپنے خصوصی کرم سے سرفراز فرمایا ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ مئی 1998 میں پوکھران میں بھارت نے پانچ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کی سلامتی، دفاع اور خودمختاری کے لئے چیلنج پیدا کردیا تھا، جس پر میرے قائد اور اُس وقت کے وزیراعظم محمد نوازشریف نے پوری قوم کی امنگوں اور قومی مفادات کی ترجمانی کی، اقتصادی پابندیوں، دباﺅ، دھمکیوں اور لالچ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے، 1998 میں بھارت کے پانچ کے مقابلے میں چھ دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی ملک اور جغرافیائی سرحدوں کو ہمیشہ کے لئے ناقابل تسخیر بنا دیا تھا۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • یوم تکبیر پاکستان کی خودداری اور قومی عزم کی علامت ہے: مراد علی شاہ
  • پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل‘ آج ہی کے دن بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کا جواب 6 سے دیا
  • پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل، یوم تکبیر آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
  • یوم تکبیر: پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل، ملک بھر میں عام تعطیل
  •  یومِ تکبیر :پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 برس مکمل
  • حکومت خیبر پختونخوا کا یوم تکبیر پر کل صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان
  • ’کل یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی‘
  • پشاور: یوم تکبیر پر کل عام تعطیل کا اعلان 
  • پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل، یوم تکبیر کل منایا جائے گا