یومِ تکبیر قوم کا فخر، دفاع وطن کا دن ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو محمد نعیم جان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو محمد نعیم جان کا28مئی یوم تکبیر کے موقع پر کہنا تھا کہ یہ دن پاکستان کی تاریخ کا وہ درخشاں باب ہے جب 1998 میں چاغی کے پہاڑوں میں کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان ایک خودمختار اور ناقابلِ تسخیر ریاست ہے۔یومِ تکبیر ہمارے قومی اتحاد، سائنسی قابلیت، اور دفاعی صلاحیتوں کی یادگار ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں یقین دلاتا ہے کہ ہم اپنے قومی مفادات اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کو تیار ہیں۔ آئیسکو بھی اس قومی جذبے کو اپناتے ہوئے توانائی کے شعبے میں ملک کی ترقی اور عوامی خدمت میں پیش پیش ہے اور اپنی قومی ذمہ داریوں کو اسی جذبے کے تحت ادا کرتا رہے گا۔ترجمان آئیسکو کے مطابق یوم تکبیر کے موقع پرآئیسکو کے تمام دفاتر میںقومی پرچم لہرایا جائے گا اور دعائیہ تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی، جن میں ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائے گئیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریوم تکبیر تعطیل کے باعث بیچ نمبر5کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع، ترجمان آئیسکو یوم تکبیر تعطیل کے باعث بیچ نمبر5کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع، ترجمان آئیسکو پاکستان کی مسجد اقصی پر اسرائیلی اشتعال انگیز اقدامات اور اسکول حملے کی شدید مذمت خیبرپختونخوا کا بجٹ 13جون کو پیش ہوگا، حجم دو ہزار ارب رہنے کا امکان کوہستان کرپشن اسکینڈل، پشاور ہائیکورٹ نے نامزد ملزمان کو گرفتاری سے روک دیا چین نے پاکستان کیلئے ملازمتوں کے دروازے کھول دیئے،جاب فئیر میں 5سو ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو جاب دی جائیگی یوم تکبیردفاع وطن کیلئے 24کروڑ عوام کے جذبے اور عزم کی درخشاں علامت ہے، سینیٹر عرفان صدیقی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: یوم تکبیر

پڑھیں:

فاطمہ ثنا کی قیادت برقرار، آئرلینڈ سیریز کے لیے قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئرلینڈ کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے خواتین کرکٹ ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ اعلان کر دیا ہے۔ فاطمہ ثنا بدستور کپتان برقرار رہیں گی، جبکہ 22 سالہ دائیں ہاتھ کی بیٹرایمن فاطمہ کو پہلی بار قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ایمن فاطمہ نے رواں سال مئی میں کراچی میں ہونے والے نیشنل ویمنز ٹی20 ٹورنامنٹ میں 155.14 کے اسٹرائیک ریٹ سے 8 میچز میں 287 رنز اسکور کیے تھے۔ وہ 2023 کے انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکی ہیں۔

کراچی میں خواتین کھلاڑیوں کے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کا 14واں روز

حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ویمنز کھلاڑیوں کی دورہ آئرلینڈ کے بھرپور تیاریاں جاری

ویمنز کرکٹرز نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں سکلز ڈویلپمنٹ کے لئے 4 گھنٹے تک عملی مشقیں کیں

کھلاڑیوں نے بیٹنگ۔ باولنگ اور… pic.twitter.com/U5YBAj1OrT

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 21, 2025

یہ اسکواڈ ویمنز اسکلز کیمپ میں شرکت کرنے والی 24 کھلاڑیوں میں سے منتخب کیا گیا ہے۔ کیمپ 27 جولائی کو کراچی میں مکمل ہوگا، جس کے بعد منتخب اسکواڈ سیریز سے قبل ایک تربیتی کیمپ میں شرکت کرے گا اور پھر آئرلینڈ روانہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹی20 سیریز برابر، ندا ڈار کے 2 ہزار رنز مکمل

پاکستان ویمنز اسکواڈ

فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمن فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی، نجیہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرا سندھو، نتالیہ پرویز، رمین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن، وحیدہ اختر۔

ریزروز کھلاڑی

نیہا شارمین، عُمایمہ سہیل، شوال ذوالفقار، سدرہ نواز، سیدہ عروب شاہ۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ، سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بھارت پاکستان کے رحم و کرم پر

ٹیم آفیشلز

ہنہ منور (منیجر)، محمد وسیم (ہیڈ کوچ)، جنید خان (بؤلنگ کوچ)، عبدالسعد (فیلڈنگ کوچ)، ولید احمد (تجزیہ کار)، تحریم سمبل (فزیوتھراپسٹ)۔

سیریز شیڈول (تمام میچز کلونٹارف کرکٹ کلب، ڈبلن میں ہوں گے)

6 اگست: پہلا ٹی20
8 اگست: دوسرا ٹی20
10 اگست: تیسرا ٹی20

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئرلینڈ ایمن فاطمہ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی20 سیریز خواتین کرکٹ ٹیم فاطمہ ثنا

متعلقہ مضامین

  • فلسطین کی صورتحال پرمسلم ممالک اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں(حافظ نعیم )
  • سینیٹ انتخاب میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے: نعیم الرحمٰن
  • ملی یکجہتی کونسل کا قومی مشاورتی اجلاس
  • دورۂ استنبول؛ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عالمی دفاعی نمائش میں شرکت، اہم ملاقاتیں
  • بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شرکت
  • وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، غیر قانونی سفر کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ
  • فلسطین کی صورتحال پر مسلم ممالک اپنی خاموشی سے اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، حافظ نعیم
  • فاطمہ ثنا کی قیادت برقرار، آئرلینڈ سیریز کے لیے قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان
  • حماد اظہر کے والد، رکن قومی اسمبلی اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر انتقال کرگئے
  • حماد اظہر کے والد، سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کرگئے