پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل طیاروں سمیت 6 جہاز گرائے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف— فوٹو بشکریہ پی آئی ڈی
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کی، پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل طیاروں سمیت 6 جہاز گرائے۔
آذر بائیجان کے یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کو بھارت کے ایک اور حملے کے بعد پاکستان نے دشمن کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا، میں نے آرمی چیف عاصم منیر سے کہا کہ بھارت کو ایسا سبق سکھایا جائے جو ہمیشہ یاد رہے، صبح ساڑھے 4 بجے ہم نے بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا شروع کیا، ساڑھے 9 بجے مجھے آرمی چیف نے فون کر کے کہا کہ بھارت جنگ بندی چاہتا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے دشمن کو عبرت ناک شکست دی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگایا، پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، پاکستان پر حملہ کیا جس میں معصوم بچے اور خواتین شہید ہوئیں، پاکستان نے دن کی روشنی میں بھارت کی صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی، پاکستان امن پسند ملک ہے اس لیے ہم نے جنگ بندی کی درخواست قبول کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بحری فوج کی تیاری دیکھ کر دشمن کی اس طرف حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہوئی
شہباز شریف نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں ترکیہ اور آذربائیجان کی حمایت پر شکر گزار ہیں، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے ترکیہ اور آذربائیجان کی حمایت پر شکر گزار ہیں، مسئلہ کشمیر کا اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی وادی کو بھارت نے کشمیریوں کے خون سے نہلا دیا ہے، کشمیر کے مجاہدین آزادی اپنے حق کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب کشمیری آزاد ہو کر غلامی کا طوق اتار پھینکیں گے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ جب آرمینیا نے آذربائیجان پر حملہ کیا تو پاکستان اور ترکیہ اس کے ساتھ کھڑے رہے، آج آذربائیجان کا یومِ آزادی ہے اور آج ہی کے دن پاکستان ایٹمی طاقت بنا، آج ہم آذربائیجان کا یومِ آزادی اور پاکستان کا یومِ تکبیر ایک ساتھ منا رہے ہیں، یومِ آزادی پر آذربائیجان کے عوام کو پاکستان کی طرف سے مبارک باد پیش کرتا ہوں، کیسا حسین اتفاق ہے کہ 28 مئی کو ہی پاکستان دنیا کی پہلی مسلم ایٹمی طاقت بنا۔
الہام علیوف نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان کا تعاون مزید مستحکم ہوگا، یوم آزادی کی تقریب میں ترکیہ اور پاکستان کی شرکت ہمارے لیے باعث فخر ہے،
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں کی آزادی پر آذربائیجان کے عوام کو مبارک باد، ترکیہ کے ساتھ پاکستان نے بھی آذر بائیجان کی جنگ میں اخلاقی سفارتی حمایت کی، پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان ترقی اور خوش حالی کا سفر مل کر طے کریں گے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم تینوں ملک مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، غزہ میں ہزاروں فلسطینی بچوں اور خواتین کو شہید کیا گیا، مظلوم فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرنے پر دنیا ترک صدر طیب اردوان کی معترف ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا کہ اعظم شہباز شریف پاکستان نے پاکستان کی ترکیہ اور بھارت نے نے بھارت بھارت کے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر کی ملاقات
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر عثمان ڈیون نے ملاقات کی ہے۔
عالمی بینک کے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا، افغانستان اور پاکستان کے ریجنل نائب صدر عثمان ڈیون نے وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ طویل شراکت داری پر عالمی بینک کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف نے خاص طور پر عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اور پاکستان کے لیے عالمی بینک کے سابق کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہسین کا پاکستان کے لیے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی کی ترجیحات بالخصوص توانائی، انسانی وسائل ، موسمیاتی تبدیلی اور گورننس اصلاحات کے شعبوں میں CPF (Country Partnership Framewok) کے اسٹریٹجک کردار کو سراہا۔
وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے جیسے اہم بین الاقوامی معاہدے کو نقصان پہنچانے کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی روشنی میں پاکستان کے جائز مؤقف کے لیے عالمی بینک کی اصولی حمایت کو سراہا۔
انہوں نے بین الاقوامی قانون کی پاسداری، خوشحالی کے حصول اور علاقائی امن کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران عالمی بینک کی بروقت اور فراخدلانہ مدد پر شکریہ ادا کیا، جس نے پاکستان کو فوری امدادی سرگرمیاں شروع کرنے اور تعمیر نو اور بحالی کے اقدامات شروع کرنے میں مدد کی۔
اس موقع پر عثمان ڈیون نے پاکستان کے دورے کے دوران پر تپاک مہمان نوازی پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی دیرینہ شراکت داری اور معیشت کے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا اور وسعت دینے کے لیے عالمی بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے پاکستان کی جاری میکرو اکنامک بحالی کی تعریف کی اور ملک کو مالیاتی استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف لے جانے پر وزیر اعظم کی حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے خاص طور پر موجودہ انتظامیہ کے اصلاحاتی ایجنڈے کی تعریف کی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی مضبوط قیادت کو ادارہ جاتی جاتی اصلاحات کو آگے بڑھانے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اور جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں اہم قرار دیا۔
ملاقات کے اختتام پر حکومت پاکستان اور ورلڈ بینک کی جانب سے طویل المدتی ترقیاتی اہداف کے حصول اور پاکستان کے عوام کے لیے ایک خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے آنے والے سالوں میں دونوں کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔