اے ایف آئی سی میں بھارت سے بغیر آپریشن آنیوالے بچوں کی کامیاب سرجری
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
سٹی 42 : آرمڈ فورسز انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی ) نیشنل انسٹیوٹ آف ہارٹ ڈزیز میں بھارت سے واپس آنیوالے بچوں عبداللہ اور منسا کی کامیاب سرجری کےبعد ان کے والد نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مشکور ہیں جنہوں نے میرے بچوں کی ذمہ داری لی ۔
عبداللہ اور منسا کا علاج بھارت میں جاری تھا مگر کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت نے دونوں بچوں کو واپس بھیج دیا۔ اس حوالے سے عبداللہ اور منسا کے والد شاہد احمد کا کہنا ہے کہ’’عبداللہ اور منسا کے کیس کا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوری نوٹس لیا اور اے ایف آئی سی نے سرجری کی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بچوں کی سرجری 9 سال سے نہیں ہو رہی تھی، اے ایف آئی سی کے ڈاکٹروں نے محنت کرکے اس سرجری کو کامیابی سے سرانجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے بچوں کی ذمہ داری لی، الحمد اللہ اب میرے بچے کافی بہتر ہیں، میں خود بھی مریض ہوں شاید صدمہ برداشت نہ کرپاتا، ڈاکٹروں نے بہت محنت کی جو قابل تعریف ہے، اے ایف آئی سی بہت بہترین ادارہ ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذر بائیجان کے وزیرِ دفاع سے ملاقات؛ علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
کمانڈنٹ/ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل(ر) ڈاکٹر نصیر احمد سومرو کا کہنا تھا کہ اے ایف آئی سی پاکستان کا ایک پریمیئر کارڈیالوجی کا انسٹیٹیویٹ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اے ایف آئی سی میں کارڈیالوجی کے علاج کیلئے بہترین سروسز دی جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عبداللہ اور منسا دونوں بہن بھائی علاج کیلئے بھارت گئے تھے، پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت نے بچوں کا اعلاج کرنے سے انکار کردیا اور بچے پاکستان واپس آگئے، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈر مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی ہدایات پر ان بچوں کو یہاں بلایا گیا،یہاں پر ان بچوں کی اسسمنٹ کے بعد ایک ٹیم تشکیل دی گئی، اس ٹیم نے ان دونوں بچوں کا علاج پلان کیا اور الحمد اللہ، اللہ نے ہمیں کامیابی دی۔
کروڑوں کی ڈونیشن کھانے والا ملزم گرفتار
ڈپٹی کمانڈنٹ اے ایف آئی سی بریگیڈئر ڈاکٹر خرم اختر نے اس حوالے سے کہا کہ عبداللہ کے حوالے سے ہم نے ایک میڈیکل پلان مرتب کیا جو الحمدللہ ٹھیک رہا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس الحمد اللہ قابل ٹیم ہے اور غیر ممالک سے تربیت یافتہ ہے، عبداللہ اور منسا کو دل کی نہایت پیچیدہ بیماری تھی جس کے باعث ان کی سرجری ایک مرحلے میں مکمل نہیں ہوسکتی تھی، عبداللہ کی یہ سرجری پانچ سے چھ گھنٹے پر محیط تھی جو الحمد اللہ کامیاب رہی۔
گاڑیوں کی قیمت میں 10 لاکھ روپے تک کمی
کامیاب آپریشن کے حوالے سے کرنل ڈاکٹر داؤد کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے ان کو وہ پلان دیا جو بھارت کے ڈاکٹرز کی جانب سے دیئے گئے پلان سے بہت بہتر تھا،الحمد اللہ دونوں بچے بہت بہتر ہیں اور گھر جانے کی پوزیشن میں ہیںیہ بچے جب بھارت سے واپس آئے تو ان کے کیسز anesthesiaکے نقطہ نظر سے مشکل تھے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے واپس آنے والے عبداللہ کا کیس ہماری ٹیم کیلئے چیلنج تھا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عبداللہ اور منسا اے ایف ا ئی سی فیلڈ مارشل الحمد اللہ بھارت سے حوالے سے انہوں نے بچوں کی کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
عمران خان کے بیٹے گرفتار ہوں تو ہی صحیح وارث بنیں گے : رانا ثناء اللہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ عمران خان کے بیٹے اگر گرفتار ہوں گے تب ہی صحیح طور پر وارث بنیں گے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ ن کہا کہ اس بات کا گلہ نہ کریں کہ عمران خان کے بیٹوں کو گرفتار کر لیا جائے گا، عمران خان کے بیٹے اگر گرفتارہوں گے تب ہی صحیح طور پر وارث بنیں گے ، آج مریم نواز وزیراعلیٰ بنی ہیں تو وہ اس بات پر بیٹھی کہ وہ بہت زیادہ قابلیت رکھتی ہے ، ہوسکتاہے کہ ان سے زیادہ قابل لوگ پارٹی میں ہوں، لیکن جس دن وہ اپنے والد کے ساتھ آ کر گرفتار ہوئی تھی، یہ چیزیں سیاست میں کوالیفائی کرتی ہیں، ایئر پورٹ پر دونوں باپ بیٹی کو گرفتار کیا گیا۔
بابوسر ٹاپ: سیلابی ریلہ 13 سال بعد اکٹھے ہونے والے خاندان کی خوشیاں بہا لے گیا
ذاتی طور پر میں سمجھتاہوں کہ عمران خان کے بیٹوں کو اس خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے لیکن اگر یہ لاتے ہیں اور عمران خان فیصلہ کرتے ہیں کہ میرے بیٹے آ کر میری پارٹی کو لیڈ کریں تو ہم تو اس حق میں ہیں، ان کو اعتراضات ہو تاتھا کہ مورثی سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔
آپ کوشش کریں کے عمران خان کے بیٹے گرفتار ہوں، گرفتار ہوں گے تب ہی صحیح طور پر وارث بنیں گے، اگر آج مریم وزیراعلی بنی بیٹھی ہے تو اس وجہ سے نہیں کہ وہ بہت قابلیت رکھتی ہے جس دن وہ اپنے والد کے ساتھ گرفتار ہوئی تھی وہ چیزیں سیاست میں کوالیفائی کرتی ہیں ۔رانا ثناءاللہ pic.twitter.com/NlUFVfdIIx
— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) July 23, 2025مزید :