پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر باعث اطمینان ہے، طیب اردوان
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان ہر اچھے اور برے وقت ساتھ کھڑے رہیں گے، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر باعث اطمینان ہے۔
آذر بائیجان کے شہر لاچین میں آذربائیجان کے یوم آزادی کی تقریب اور سہ فریقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ ہر اچھے اور برے وقت میں آذر بائیجان کے ساتھ کھڑا ہے، آج یوم آزادی پر آذربائیجان کے عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ، آذربائیجان اور پاکستان تین ملک اور ایک قوم ہیں، آذربائیجان کے ساتھ دوستی مزید مضبوط بنائیں گے، کاراباخ کی آزادی سے آذربائیجان مضبوط ہوا، ترکیہ ہر اچھے اور برے وقت میں آذربائیجان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
قبل ازیں سہ فریقی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان یکجہتی خطے کے لیے انتہائی اہم ہے تینوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ترکیے کے لیے باعث اطمینان ہے، تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ ترکیہ ا ذربائیجان کے پاکستان اور کے درمیان
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے بھارت اور اسرائیل میں صف ماتم بھچی ہوئی ہے: مشاہد حسین سید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ قطر پر حملے کے بعد مسلم ممالک کا امریکہ سے اعتماد اٹھ گیاہے، پاکستان کا قطر، یو اے ای اور دیگر ممالک سے بھی معاہدہ ہو سکتا ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مشاہد حسین سید نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا، سعودی عرب کو جب بھی فوج کی ضرورت پڑی تو ہم بھیجیں گے، معاہدہ مسلم امہ اور علاقئی سالمیت کیلئے مثبت قدم ہے ، قطر پر حملے کے بعد مسلم ممالک کا امریکہ سے اعتماد اٹھ گیاہے ، پاکستان نے اسرائیل کے بڑے بھائی بھارت کو شکست دی ، پاکستان نے پیغام دیا کہ وہ اپنے دوست ممالک کا بھی دفاع کر سکتا ہے ، پاکستان کا قطر، یو اے ای اور دیگر ممالک سے بھی معاہدہ ہو سکتا ہے ، مسئلہ فلسطین پر سب سے موثر اور مضبوط آواز پاکستان نے اٹھائی، معاہدے سے بھارت اور اسرائیل میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے ۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر صحافی عمران شفقت کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
مزید :