2025-05-30@05:48:15 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«نے کہا کہ ترکیہ»:
پاکستان نے معرکہ حق میں عظیم کامیابی حاصل کی، شہباز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز لاچین(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں عظیم کامیابی حاصل کی، پاکستان نے جنگ میں ایک ایسے ملک کو شکست دی جو اپنے دفاع پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔آذربائیجان کے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ آج نہ صرف آذربائیجان کا یوم آزادی ہے بلکہ آج ہی کے روز پاکستان ایٹمی طاقت بنا، آج ہم آذربائیجان کا یوم آزادی اور پاکستان کا یوم تکبیر ایک ساتھ منا رہے ہیں، آذربائیجان کے عوام کو پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ صدر...
لاچین: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ ترکیہ اور آذربائیجان حالیہ بھارتی جارحیت کےخلاف کسی ہچکچاہٹ کے بغیر پاکستان کےساتھ کھڑے ہوئے، ہم دل سے آپ کے مشکور ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا اور پاک فضائیہ نے 6 بھارتی طیارے گرائے۔ آذربائیجان کے شہر کالاچین میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی۔ تقریب میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تقریب شریک ہوئے اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہاکہ ترکیہ کے ساتھ پاکستان...
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی آزادی کی تقریب میں ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم پاکستان بھی موجود ہیں جب کہ آج کی تقریب میں ترکیہ، پاکستان کے رہنماؤں کی شرکت مضبوط دوستی کی عکاس ہے۔آذربائیجان کے شہر کالاچین میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی. جس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی۔تقریب میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تقریب شریک تھے۔تقریب سے خطاب میں الہام علیوف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے عوام کویوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں. آزادی کی تقریب میں ترکیہ اور پاکستان کے...
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان اور ترکیہ کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کی ہے۔آذربائیجان کے شہر کالاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا کہنا تھا کہ آذر بائیجان ترکیہ میں 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے جب کہ پاکستان میں بھی 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کا دوسرا مشترکہ اجلاس ہے. گزشتہ سال جولائی میں بھی ہم اکٹھے ہوئے تھے. مجھے یقین ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ تینوں...
اسلام آباد+ سیالکوٹ+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار خصوصی+ نامہ نگار+ خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم شہبازشریف نے ہر سال 10 مئی کو ’’یوم معرکہ حق‘‘ منانے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوم معرکہ حق ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا۔ بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔ وزیراعظم نے 16 مئی کو افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ جمعے کے دن یوم تشکر کے تسلسل میں خصوصی نوافل ادا کریں گے۔ اللہ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے اور...

دفاعی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں، اردگان: دہشت گردی کیخلاف تعاون پر شکریہ، شہباز شریف
اسلام آباد+انقرہ (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے صدارتی محل میں ملاقات کی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے صدر اردگان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو ترکیہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ باہمی رابطے مضبوط دوستی کی علامت ہیں۔ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ عالمی امور پر دونوں ممالک میں ہم آہنگی ہے۔ دفاعی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں۔ ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ دونوں ملک آزاد، خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں۔ غزہ میں ہونے والی بربریت کی پاکستان نے بھر پور مذمت کی۔ دہشت گردی کے خلاف...