کوئٹہ، اتحاد بین السادات کیجانب سے دس جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی، سیاسی و سماجی رہنماؤں نے اجتماعی شادیوں کے سلسلے کو خوش آئند قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اتحاد بین السادات ویلفئیر آرگنائزیشن کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب میں اجتماعی شادیوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں دس جوڑوں کی شادیاں کروائی گئیں۔ تقریب میں بلوچستان کی سیاسی و مذہبی شخصیات سمیت سماجی کارکنوں اور نجی تنظیم کے نمائندوں نے شرکت کیں۔ اس موقع پر امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، اتحاد سادات کے رہنماء سید الطاف حسین شاہ، سید ضیاء الدین، حافظ ادریس مغل، فاطمہ خان اور آرزو خان نے تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد بین السادات ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے اجتماعی شادیوں کا اقدام قابل تحسین ہے۔ مقررین نے کہا کہ اتحاد بین السادات ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین سید الطاف حسین شاہ اور ان کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے، جنہوں نے نیک مقصد کے لئے دو سال سے کاؤشیں شروع کر رکھی ہیں۔ اس سال 10 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائی گئی ہیں، جس میں ہر جوڑے کو اپنی مدد آپ کے تحت اور مخیر حضرات کے تعاون سے فرنیچر اور دیگر گھریلو سامان بھی دیا گیا ہے۔ فی جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد کا سامان دیا گیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ اس طرح کے نیک کاموں میں سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اتحاد بین السادات
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔