سٹی 42 : آزاد جموں وکشمیر  کے سابق صدر  سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی طرز عمل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے، بھارت نے ابھی تک جنگی ماحول برقرار رکھا ہوا ہے، جس کے پیش نظر پاکستان کو کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار سردار مسعود خان نے نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔ سردار مسعود خان نے پاک بھارت تعلقات، مذاکرات کے امکانات اور بھارتی بیانیے پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حالیہ کشیدگی نے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں کوئی بھی روایتی جنگ، جوہری تصادم میں تبدیل ہو سکتی ہے، جس کے اثرات محض اس خطے تک محدود نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت کی جانب سے کوئی خوش فہمی رکھنا خطرناک ہوگا کیونکہ بھارتی وزِیراعظم نریندر مودی کھلے عام یہ اعلان کر چکے ہیں کہ بھارت یا مقبوضہ کشمیر میں کسی بھی دہشت گرد کارروائی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا جائے گا اور اس کے نتیجے میں پاکستان پر حملہ کیا جائے گا۔

یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دِن ؛ وزیر اعظم

سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں لیکن ان کے ثبوت کبھی فراہم نہیں کیے گئے، جبکہ پاکستان کے پاس ناقابل تردید شواہد موجود ہیں کہ بھارت نہ صرف اعلانیہ بلکہ خفیہ طور پر بھی پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے، خاص طور پر بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں پراکسی نیٹ ورکس کے ذریعے ددہشت گردی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں رہا ہے، چاہے وہ براہ راست دوطرفہ بات چیت ہو یا کسی تیسرے فریق کی ثالثی کے تحت۔ لیکن بھارت نے کبھی سنجیدگی سے مذاکرات کی پیش کش کو قبول نہیں کیا اور جب کبھی آمادگی کا اظہار کیا بھی تو اصل مسئلے سے انحراف کرتے ہوئے ثانوی امور کو بنیاد بنا کر بات چیت سے گریز کیا۔

یومِ تکبیر قوم کے عزم، اتحاد اور خودداری کی علامت ؛ مسلح افواج کا پیغام

پہلگام واقعے کے تناظر میں سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت نے بلا جواز پاکستان پر الزام تراشی کی، کشیدگی پیدا کی، اور پھر عسکری جارحیت کا ارتکاب کیا، جس پر پاکستان نے موثر اور فیصلہ کن جواب دے کر بھارتی عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اس جوابی کارروائی کے بعد بھارت کو سفارتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں اس نے سیز فائر اور مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی تاہم اب وہ پھر سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

73 سالہ معمر پاکستانی نے گینز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

بھارتی قیادت کی جانب سے ''نیو نارمل'' کے تصور پر تبصرہ کرتے ہوئے سردار مسعود خان نے کہا کہ اگر بھارت مستقبل میں ہر واقعے کا الزام پاکستان پر لگا کر حملے کو معمول بنا دے گا تو خطے میں امن قائم نہیں رہ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آزاد کشمیر اوردہشت گردی کو مذاکرات کا ایجنڈا بنانے کی بات کرتا ہے تو پاکستان بھی جموں و کشمیر کے مستقبل اور بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی میں مداخلت کو ایجنڈا کا حصہ بنائے گا۔

خیبرپختونخوا حکومت بجٹ 13 جون کو پیش کرے گی

سردار مسعود خان نے حالیہ فوجی جھڑپوں میں بھارت کی شکست کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی عسکری برتری کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوٹ چکا ہے اور وہ اس تلخ حقیقت کو تسلیم کرنے سے گریزاں ہے۔امریکی ثالثی کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کے بعد پاکستان کی موثر عسکری کارروائی نے بین الاقوامی برادری خصوصاً امریکہ کو متحرک کیا اور صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کو جنگ کے دہانے سے واپس لانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ امریکہ کی جانب سے مذاکرات اور ثالثی کی پیش کش پاکستان کے لیے ایک موقع ہے مگر بھارت اس سے خائف دکھائی دیتا ہے اور مسلسل بہانے بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک حالیہ رپورٹ میں بھارت پر کینیڈا، امریکہ اور پاکستان میں ایجنٹوں کے ذریعے قتل و غارت گری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جو اس کے توسیع پسندانہ عزائم کی نشاندہی کرتے ہیں۔

خطبہِ حج 5 مئی کو، عید الاضحیٰ 6 مئی کو ہو گی، سعودی حکومت نے اعلان کر دیا

سردار مسعود خان نے بھارت میں مذہبی تعصب اور مسلم مخالف پالیسیوں پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جہاں مذہب کی بنیاد پر ریاستی سرپرستی میں تعصب اور امتیاز برتا جا رہا ہے جس کا سب سے بڑا نشانہ بھارتی مسلمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی معاشرے میں مسلمانوں کو محض اس بنیاد پر ''پاکستانی'' کہہ کر دشمن قرار دیا جاتا ہے اور یہی رویہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بھی اختیار کیا جا رہا ہے۔

بھارتی سفارتی کوششوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بھارت کا جارحانہ اور الزام تراشی پر مبنی سفارتی رویہ اب دنیا بھر میں تنقید کی زد میں ہے اور اس کے نتیجے میں بھارت اپنے روایتی دوستوں سے بھی دور ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا اب بھارت کی اصل پالیسیوں کو سمجھنے لگی ہے اور پاکستان کے لیے یہ ایک سفارتی موقع ہے کہ وہ اپنے موقف کو موثر انداز میں عالمی برادری کے سامنے پیش کرے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سردار مسعود خان نے کہا انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان پر کی جانب سے کرتے ہوئے بھارت کی کا اظہار کے لیے رہا ہے ہے اور

پڑھیں:

بھارتی انہیں کیسے ٹرول کر سکتے ہیں، ناصر چنیوٹی دلجیت دوسانجھ کے حق میں بول پڑے

معروف اداکار و کامیڈین ناصر چنیوٹی نے بھارتیوں سے گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ سے نفرت نہ کرنے کی اپیل کر دی۔

ناصر چنیوٹی کا کہنا تھا کہ دلجیت دوسانجھ بادشاہ ہے جب کوئی اپنے ملک کے بادشاہ کو برا کہے تو یہ اچھی بات نہیں ہے، وہ نفرت نہیں تعریف کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا دلجیت نے پوری دنیا میں اپنا نام بنایا ہے جب ہم نے یہ فلم بنائی تب تک پہلگام والا واقعہ نہیں ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتیوں کو کہا کہ آپ دلجیت کو کیسے ٹرول کر سکتے ہیں۔ یہ تو آپ کا اپنا فنکار ہے آپ کا بھائی ہے اس سے محبت کریں۔ دلجیت دوسانجھ نے پنجابی ثقافت کو دنیا بھر میں جس انداز سے روشناس کرایا ہے، وہ یقینا لائق تحسین ہے۔ وہ ایک سچا سردار ہے

اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاروں کی موجودگی نے ثابت کیا ہے کہ فن سرحدوں کا محتاج نہیں ہوتا۔ وہ ہمارے ساتھ کھڑا ہوا ہے اور ہم اس کے شکر گزار ہیں اور پاکستان میں ’سردار جی 3‘، دلجیت دوسانجھ اور ہمیں بہت پیار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کسی بھارتی پروڈیوسر کے ساتھ کام نہیں کیا ہے بلکہ دلجیت دوسانجھ، گپی گریوال، امریندر گل اور امی ورک جیسے سپر اسٹارز کے ساتھ فلمیں کی ہیں۔ جو نہ صرف سپر اسٹارز ہیں بلکہ بھائیوں جیسے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا کے بائیکاٹ کے باوجود سردار جی 3 نے عالمی ریکارڈ توڑ دیے

واضح رہے کہ مشہور کامیڈین ناصر چنیوٹی نےحال ہی میں ریلیز ہونے والی بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ میں دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کے ساتھ اہم کردار ادا کیا ہے۔

 پنجابی فلم انڈسٹری کے معروف گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم ‘سردار جی 3’ نے بین الاقوامی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے لیکن بھارت میں یہ فلم ریلیز نہیں کی گئی۔

یہ فلم جسے 27 جون کو دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا دلجیت دوسانجھ کے کیریئر کی اب تک کی سب سے بڑی فلم بن کر سامنے آ رہی ہے۔ تاہم اس کی ریلیز کو بھارت میں روک دیا گیا ہے جس کی وجہ فلم کی کاسٹ میں شامل پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ دلجیت دوسانجھ سردار جی 3 ہانیہ عامر

متعلقہ مضامین

  • شائقین کرکٹ کا انتظار ختم، ایشیا کپ 2025 کی ممکنہ تاریخیں اور مقام آشکار
  • جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، الطاف بٹ
  • ایشیا کپ ستمبر میں اپنے شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان
  • بھارتی انہیں کیسے ٹرول کر سکتے ہیں، ناصر چنیوٹی دلجیت دوسانجھ کے حق میں بول پڑے
  • ناصر چنیوٹی کی بھارتی عوام سے دلجیت دوسانجھ کے خلاف نفرت بند کرنے کی اپیل
  • پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی مذاکرات کے لیے تیار، شہباز شریف
  • سردار مسعود خان کا تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد پر زور
  • دنیائے کرکٹ سے بڑی خبر۔۔بھارت اے سی سی اجلاس میں آنے کوتیار، ایشیا کپ شیڈول کا اعلان متوقع
  • جنوبی ایشیا میں زندان میں تخلیق پانے والے ادب کی ایک خاموش روایت
  • عمران خان کو دس سال قید نہیں بلکہ آرٹیکل 6 کے تحت عمر قید یا سزائے موت ہو سکتی ہے: نجم ولی خان کا تجزیہ