’’صحت مند خواتین، صحت مند معاشرہ‘‘ وزیراعلیٰ سندھ کا خواتین کی صحت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خواتین کی صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں زور دے کر کہا کہ ’’صحت مند خاتون ہی صحت مند معاشرے کی تشکیل کر سکتی ہے‘‘۔
انہوں نے اس موقع پر صوبے بھر میں خواتین کی صحت کے لیے کیے جا رہے اقدامات کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ حکومت سندھ نے خواتین کی صحت کے تحفظ اور بہتری کے لیے متعدد پروگرامز شروع کیے ہیں، جن میں سب سے اہم صوبے بھر میں چلایا جا رہا ’’زچہ و بچہ کی صحت کا پروگرام‘‘ ہے۔
انہوں نے کہا، ’’ہم نے خواتین کو بنیادی صحت کی سہولیات گھر تک پہنچانے کے لیے 23,185 لیڈی ہیلتھ ورکرز تعینات کی ہیں جو دن رات خدمات انجام دے رہی ہیں‘‘۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ عالمی بینک کی معاونت سے ’’نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام سندھ‘‘ پورے صوبے میں کامیابی سے جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’اس پروگرام کا بنیادی مقصد ماں، بچے اور حاملہ خواتین کی بہتر دیکھ بھال کرنا ہے تاکہ ماؤں اور بچوں کی اموات کی شرح میں کمی لائی جا سکے‘‘۔
وزیراعلیٰ نے زور دے کر کہا کہ ’’حکومت سندھ کے یہ اقدامات خواتین کی صحت، تحفظ اور ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہورہے ہیں‘‘۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ صوبائی حکومت خواتین کی صحت اور بہبود کے لیے مزید اقدامات کرے گی، کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ ’’آج کا دن ہمیں خواتین کے صحت کے مسائل حل کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ترغیب دیتا ہے‘‘۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خواتین کی صحت کے کے لیے
پڑھیں:
جمہوریت عوام کی آواز ہے اور اس کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے‘وزیراعلیٰ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-19
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج 15 ستمبر دنیا بھر میں یومِ جمہوریت کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت عوام کی آواز ہے اور اس کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد ہمیشہ عوامی حکمرانی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے رہی ہے۔ جمہوری اداروں کی مضبوطی ملک کے استحکام کی ضمانت ہے اور پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی پیپلز پارٹی کی تاریخی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقِ حکمرانی کو یقینی بنانا ہی حقیقی جمہوریت ہے اور سندھ حکومت جمہوری روایات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ شفافیت، انصاف اور عوامی خدمت ہی جمہوریت کا حسن ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو حقِ رائے دہی اور جمہوری شعور دیا اور پاکستان کو متفقہ آئین 1973 کا تحفہ دیا۔