مظفرآباد ، بادل پھٹنے سےطغیانی ، متعدد مکان زد میں ،3 خواتین جاں بحق، بزرگ لاپتہ ،زرعی اراضی بہہ گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)مظفرآبا دکے نواحی گاوں بلگراں میں طوفان ، آندھی ، گرج چمک کیساتھ بارش کے دوران اچانک بادل پھٹ گیا جس سے علاقے میں اچانک طغیانی آگئی ۔
ذرائع کے مطابق طغیانی کے باعث مقامی نالہ بپھر گیا جس کے باعث متعد د مکان تباہ ، کئی مکان زد میں آگئے جبکہ مقامی مسجد بھی شہید ہوگئی ۔
برساتی نالے کے ارد گرد موجود زرعی اراضی ،قیمتی املاک تباہ ۔تین خواتین جاں بحق جبکہ ایک بزرگ شہری لاپتہ ہوگئے ۔ علاقے میں خوف وہراس ، ریسکیو ٹیمیں روانہ کردیں تاہم علاقے میں شدید طوفان کے باعث امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ کا سامنا رہا
لوگوں کی کھڑی فصلیں بھی نالے میں بہہ گئیں۔زرعی اراضی، قیمتی اور پھلدار درخت بھی طغیانی کی نذر ہوگئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق طوفان کے دوران ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی ڈیڈ باڈی مل گئی۔ پانچ سے زائد مکانات مکمل تباہ ہوگئے ۔
دوسری جانب وادی نیلم میں بھی تیز بارش کی وجہ سے باڑیاں سے میرپورہ کے درمیان شاہراہ نیلم ٹریفک کیلئے بندہوگئی ۔ لیسواہ نالے میں شدید طغیانی کے باعث علاقے کے تمام راستے ،سڑکیں بند
بلگراں نالے میں شدید طغیانی کی وجہ سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔ کئی رہائشی مکان طغیانی کی زد میں آگئے
عید قربان سے قبل انوکھا کارنامہ، پنجاب پولیس10 سے زائد بکرے سونا ، نقدی لے اڑی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے باعث
پڑھیں:
پشاور :سی ٹی ڈی تھانے کے مال خانے میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ
24 نیوز : پشاور میں سی ٹی ڈی تھانے کے مال خانے میں بارودی مواد پھٹ گیا۔
دھماکے کے بعد مال خانے میں موجود ایمونیشن کو بھی آگ لگ گئی۔ سی ٹی ڈی تھانے میں موجود عملے اور قیدیوں کو باہر نکال لیاگیا۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق واقعہ دہشت گردی نہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور کے مطابق دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود ملزمان کو سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔