ملتان میں ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام منعقدہ دفاع پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کہ امریکہ کو احساس ہو جانا چاہیے کہ انڈیا اور اسرائیل کی سرپرستی ناجائز ہے، اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم کرانے کے لیے ٹرمپ 2 ارب مسلمانوں کی ناراضگی اور نفرت کی تجارت نہ کریں، اسرائیل کا غزہ پر ناجائز قبضہ اسرائیل کے ناجائز وجود کو اور زیادہ متنازع بنادے گا۔  اسلام ٹائمز۔ جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے وجود پر حملہ ہوا جس کا افواج پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا، مودی جو اسرائیل کے ساتھ مل کر جھوٹا پروپیگینڈا پھیلا رہا تھا اس میں ناکام ہوا، نریندر مودی کو شکست نے حواس باختہ کردیا ہے، مودی کی فرسٹریشن بھارت کو مزید تباہ کرے گی، بھارت جِس بدترین شکست سے دوچار ہوا، اِس سے عالمی، علاقائی اور ملکی اندرونی محاذ پر اس کا غرور اور بالادستی کا ڈھونگ چکنا چور ہوگیا ہے، بھارتی اقلیتوں بالخصوص مساجد، مدارس کی مسماری، اذان جیسے پرامن مقدس دینی عمل پر پابندی نے اسے اللہ کے غیض و غضب کا شکار کرکے نشانِ عبرت بنایا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی حقِ خودارادیت کے حصول کی تحریک نئے دور میں داخل ہوگی، بیرونِ ملک دوروں کے لیے تشکیل دیے گئے وفود کو مضبوط قومی حکمتِ عملی اور بیانیہ سے مسلح کیا جائے تاکہ دنیا کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پوری جرآت اور دلائل کی طاقت کیساتھ پیش کیا جاسکے بیرونی دورے پاکستان کے لیے مفید ہونگے، بھارتی چہرہ بے نقاب ہوگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ دفاع پاکستان سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 اس موقع پر قاری حنیف جالندھری صدر وفاق المدارس پاکستان، ثنااللہ سہرانی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی جنوبی پنجاب، صہیب عمار صدیقی امیر جماعت اسلامی ملتان، محمد ایوب مغل جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب، رہنما اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے صدر قاری ہدایت اللہ رحمانی، بشارت عباس قریشی، فضل حبیب ہارونی، یونس سیالوی، خالد فاروقی، علامہ طارق ہاشمی، علامہ عبدالمجید، سلیم صدیقی، اشفاق سعیدی، عبد الحق مجاہد، مجاہد عباس گردیزی، مفتی ممتاز، راو  عارف رضوی، رفیع رضا ایڈووکیٹ اور دیگر علماکرام موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھارتی جارحانہ، توہین آمیز، آمرانہ اقدامات کے مقابلہ میں پاکستان کے اقدامات جرآت مندانہ ہیں، بھارت انسانی اور منشیات کی سمگلنگ کا سب سے بڑا مرکز ہے، بھارتی ٹریول ایجنسیز مالکان/سفارت کاروں کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث قرار دے کر یہ بات اب خود امریکہ نے بھی تسلیم کرلی ہے، انڈیا امریکہ کو بند، مایوسی کی آنکھیں دِکھا رہا ہے۔

 لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکہ کو احساس ہوجانا چاہیے کہ انڈیا اور اسرائیل کی سرپرستی ناجائز ہے، اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم کرانے کے لیے ٹرمپ 2 ارب مسلمانوں کی ناراضگی اور نفرت کی تجارت نہ کریں، اسرائیل کا غزہ پر ناجائز قبضہ اسرائیل کے ناجائز وجود کو اور زیادہ متنازع بنادے گا، فلسطین اور جموں و کشمیر کی آزادی سے دنیا میں امن آئے گا اور آزاد ممالک کی آزادی کے تحفظ کو تقویت ملے گی، انڈیا مکار دشمن ہے نریندر مودی زخمی ہیں اور اس کی سیاست ڈوب رہی ہے اب پہلگام کے واقعہ کے بعد پاکستان پر حملے کی صورت میں انڈیا کو ذلت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ہم یہ سمجھیں کہ وہ آرام سے برداشت کر لے گا تو یہ ہماری غلط فہمی ہے، اسی لیے آپ دیکھیں کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے معاملات تیز کر دئیے گئے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیل کے ناجائز وجود کو ملی یکجہتی کونسل جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کے لیے

پڑھیں:

بھارت کی ناکام خارجہ پالیسی سوالیہ نشان؟

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کو صدارت سونپنے کے بعد بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا لگا ہے۔ چند روز قبل ہی پاکستان کو یو این کی کائونٹر ٹیررازم کمیٹی کا نائب چیئرمین مقرر کیا گیا تھا، اور اب یہ تازہ پیش رفت پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات اور عالمی سطح پر مثبت کردار کو بھرپور پزیرائی حاصل ہو رہی ہے، جبکہ بھارت کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا مسلسل ناکام ہو رہا ہے۔ بھارت کے اندر بھی اس پیش رفت نے سیاسی طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ کانگریس کے رہنماء پون کھیرا نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار پہل گام حملے کے بعد پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ فوجیوں اور عوام کی قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا، جو افسوسناک ہے۔ کانگریس کی رہنما رینیکا چودھری نے ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو ناکام، غیر موثر اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 151 دورے، 72 ممالک، بے شمار ملاقاتیں، مگر کوئی کامیابی نظر نہیں آتی۔ عوام کو وضاحت دی جائے کہ دہشت گردی کے خلاف بی جے پی کی حکمت عملی کیوں ناکام ہو رہی ہے؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پہل گام حملے میں ملوث چار دہشت گرد اب تک کیوں آزاد ہیں؟ اور انٹیلی جنس کی ناکامی کا ذمے دار کون ہے؟ آپریشن سندور کو عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف قرار دینے کی بھارتی مہم بھی مکمل طور پر ناکام اور غیر موثر ثابت ہوئی۔ پاکستان کو دہشت گرد ثابت کرنے کا مودی اور بی جے پی کا بیانیہ نیست نابود ہو گیا۔
گزشتہ کئی سال سے مودی اور بی جے پی نے پاکستان کے خلاف اپنے عوام کو گمراہ کیا اور نفرت کی آگ میں جھونک دیا۔ اگر دہشت گردی کی بات کی جائے تو بھارت میں خود اپنے لوگوں کا قتل عام کیا گیا۔ مودی کے بھارت میں اقلیتیں بالخصوص مسلمان انتہائی غیر محفوظ اور خوف میں مبتلا رہتے ہیں، آئے روز بھارت میں انتہا پسند بی جے پی مسلمانوں کیخلاف پرتشددکارروائیوں کے لیے تیار رہتی ہے۔ بھارت میں دہشت گردی کے واقعات چشم دید ثبوت بھی نظر آتے ہیں لیکن بھارت پاکستان پر الزامات تو ضرور لگاتا ہے مگر عالمی قوتوں کے سامنے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کو ثابت نہیں کر سکا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان دنیا میں سرخرو ہوا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کو صدارت سونپ دی گئی جس کی وجہ سے بھارت میں صف ماتم بچھ گئی اور دہشت گردی کا بیانیہ جل کر راکھ ہو گیا۔
جنگ کے بعد بھارت کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا ہے۔ بھارت اب یہ دہشت گردی کا ناٹک بند کرے اور اپنے عوام کے مسائل حل کرنے پر بھرپور توجہ دے۔ جنگ کے بعد بھارت کی معیشت تباہ ہو گئی ہے۔ بھارت میں بھوک افلاس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ عوام مودی کو دہائیاں دے رہے ہیں۔ عوام میں مایوسی اور اضطراب ہے۔ بھارت کے عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں لیکن آر ایس ایس کے دہشت گردوں کے خوف سے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ بھارتی عوام پینے کے صاف پانی، لیٹرین کی سہولت سے محروم ہیں۔ اگر پاکستان دہشت گرد ملک ہوتا تو کبھی بھی اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کرتا۔ دنیا کے دیگر ممالک نے بھی پاکستان کی مخالفت نہیں کی۔ پاکستان عالمی سطح پر روزانہ ایک کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ جبکہ بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیرا نے ناکام خارجہ پالیسی پر وزیر اعظم نریندر مودی کو آئینہ دکھا دیا۔ انڈین نیشنل کانگریس کے چیئرمین برائے میڈیا اینڈ پبلسٹی ڈپارٹمنٹ پون کھیرا نے پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے اہم سوال پوچھ لیے۔ پون کھیرا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ آپ کی خارجہ پالیسی کہاں ہے؟ پاکستان تو عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، کویت نے پاکستان پر ویزا پابندیاں ختم کر دیں، کولمبیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، بتائیں کون سا ملک آج بھارت کے ساتھ کھڑا ہے؟
پون کھیرا کا کہنا تھا بھارت کے لیے یہ افسوسناک لمحہ ہے کہ روس بھی اب پاکستان کے ساتھ معاہدے طے کر رہا ہے، بھارت کے قریبی دوست روس نے پاکستان کے ساتھ 2.6 بلین کے معاہدے پر دستخط کیے، کویت، ایران اور دیگر خلیجی ممالک بھی پاکستان کے ساتھ معاہدے طے کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور روس، پاکستان کی ساتھ کھڑے ہیں اور امریکا بھی بھارت کو دھمکا رہا ہے۔
انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما کا کہنا تھا مودی کی خارجہ پالیسی یا ملکی سیکورٹی پر سوال اٹھاؤ تو غدار قرار دے دیا جاتا ہے، بھارت کی سفارتی اور خارجہ پالیسی پر سوال اٹھ رہے ہیں جو کہ اٹھنے چاہئیں۔ آپریشن سندور ایک اور ایسا فوجی منصوبہ تھا، جس نے مودی حکومت کو پریشانیوں کی دلدل میں دھکیل دیا۔ آج مودی حکومت نے انڈین جمہوریت کے بنیادی ڈھانچے کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، لیکن آج مودی کے بھارت میں میڈیا، ادارے اور تعلیم سب اس تنگ نظری کے شکار ہو چکے ہیں۔ مذہبی اقلیتوں پر ظلم بڑھ گیا ہے اور اظہارِ رائے کی آزادی کو سختی سے کچلا جا رہا ہے۔ آج وہ صحافی، دانشور اور سماجی کارکن جنہیں کبھی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا یا تو خاموش کر دیے گئے ہیں یا دباؤ میں آ چکے ہیں۔
اب ہوائیں ہی کریں گی روشنی کا فیصلہ
جس دیے میں جان ہوگی وہ دیا رہ جائے گا

متعلقہ مضامین

  • امریکا اسرائیل کو تسلیم کرانے کیلیے دنیا پر دباؤ ڈال رہا ہے،لیاقت بلوچ
  • بھارت کی ناکام خارجہ پالیسی سوالیہ نشان؟
  • دومذہبی سیاسی اتحادوں ملی یکجہتی کونسل اور ایم ایم اے کے دوبارہ فعال ہونے کے امکانات، مذہبی قیادت کے درمیان اہم رابطے شروع
  • ایئر انڈیا حادثہ: صرف تیس سیکنڈ میں طیارہ تباہ، رپورٹ جاری
  • بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ ، مسلم ممالک کیخلاف جارحیت کی منصوبہ بندی
  • بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ ، مسلم ممالک کیخلاف جارحیت کی منصوبہ بندی جاری
  • بھارت نے سامنے سے حملہ کیا تو اُسے شکست ہوئی اب چھپ کر وار کر رہا ہے: طلال چوہدری
  • بھارت کی ناکام خارجہ پالیسی
  • بھارت کا ڈھاکا میں اے سی سی میٹنگ پر اعتراض، آخر انڈیا چاہتا کیا ہے؟
  • ’’میک اِن انڈیا‘‘فریب کا پردہ چاک؛ مودی سرکار کا خود کفالت کا خواب چینی ماہرین کا محتاج نکلا