فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانس کی وزارت اقتصادیات اور مالیات کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹریژری کلیئر چیرمیٹنسکی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری کے امکانات اور مواقع کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے اور دونوں اطراف کی کاروباری برادری کو شامل کرنے، پاکستان اور یورپی یونین کے اقتصادی تعلقات اور جی ایس پی پلس سمیت کثیر جہتی تجارتی نظام اور ڈبلیو ٹی او کے فریم ورک میں تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔ 

ممتاز زہرہ بلوچ نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹریژری کو پاکستان میں اقتصادی اور مالیاتی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

خضدار میں دھماکا، بس میں سوار 4 بچے جاں بحق

خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں بس میں سوار 4 بچے جاں بحق ہو گئے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ دھماکے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ خضدار منتقل کر دیا گیا۔

 
ڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا تھا کہ واقعے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • خضدار میں دھماکا، بس میں سوار 4 بچے جاں بحق
  • ڈائریکٹر آئی ایم ایف مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا پاکستان کا دورہ کریں گے
  • رواں مالی سال اقتصادی ترقی 2.7 فیصد رہی، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی
  • فرانسیسی قصبے نے اسمرفس کا روپ دھار کر ریکارڈ بنا دی
  • معاشی پالیسیاں بنانا اقتصادی ماہرین کا کام ہے نہ کہ ماہرین صحت کا: امین ورک، چئیرمین فئیر ٹریڈ ان ٹوبیکو
  • معاشی پالیسیاں بنانا ماہرین صحت نہیں بلکہ ماہرین اقتصادیات کا کام ہے، امین ورک
  • فرانس میں کشتی الٹنے سے ایک تارک وطن ہلاک، 200 افراد کو بچا لیا گیا
  • سی ڈی اے بورڈ ،، لینڈ ڈائریکٹوریٹ کا ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ ،بورڈ سے منظوری لیے جانے کا امکان،کون کونسی تبدیلیاں کی جائیں گی؟تفصیلات سب نیوز پر
  • فرانس نے اسمگل کیے گئے متعدد تاریخی نوادرات پاکستان کو واپس کردیئے