بھارت کا خطے کا چوہدری اور بدمعاش بننے کا خواب ختم ہوگیا، مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستانی کامیابی کے بعد بھارت کا خواب ختم ہوگیا۔
دفتر خارجہ میں بریفنگ کے بعد گفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ بھارت خطے کا چوہدری اور بدمعاش بننے کا خواب دیکھ رہا تھا جو اب ختم ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت برابری کی بنیاد پر مہذب طریقے سے آگے بڑھے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اب یہ تصور بھی ختم ہوگیا ہے کہ پاکستان روایتی جنگ میں بھارت کا مقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کو ہتھیاروں پر بڑا زعم تھا لیکن اس کے رافیل پرندوں کی طرح پھڑپھڑاتے گر گئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ختم ہوگیا
پڑھیں:
وفاقی وزیر امیر مقام کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے موقع پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام کو یوم آزادی کے موقع پر دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ ایک منفرد اعزاز ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ اپنے وطن کی آزادی کا دن دو بار مناتے ہیں، ایک 14 اگست کے دن اور دوسرا یکم نومبر کو۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے موقع پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام کو یوم آزادی کے موقع پر دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ ایک منفرد اعزاز ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ اپنے وطن کی آزادی کا دن دو بار مناتے ہیں، ایک 14 اگست کے دن اور دوسرا یکم نومبر کو۔ انہوں نے کہا اس دن کو گلگت بلتستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے، وہ دن تھا جب اس خطے کے لوگوں نے اپنی آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ شامل ہوئے۔ اس خوشی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے ان بہن بھائیوں کو بھی یاد کرتے ہیں، غیور کشمیر کے باسی سات دہائیوں سے حق خود ارادیت کیلئے برسر پیکار ہیں۔ انجینئر امیر مقام نے مزید کہا کہ اپنی مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتا ہوں، افواج پاکستان ہماری سرحدوں اور خودمختاری کی محافظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کو اولین ترجیح دیتی ہے، گلگت بلتستان سی پیک کے حوالے سے اہم خطہ ہے۔پاکستان مسلم لیگ نون نے اپنے ادوار میں گلگت بلتستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خطہ سیاحت کے حوالے سے پوری دنیا میں اعلی مقام رکھتا ہے، وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی۔ سب ملکر گلگت بلتستان اور پاکستان کی ترقی کیلئے ایک بن کر ترقی کے منازل طے کریں گے۔