اوورسیز کی وطن سے محبت، کوٹلی راج محل میں سجا منفرد کرکٹ میلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
کوٹلی آزاد کشمیر کے اوورسیز نے وطن سے محبت اور اپنے لوگوں کو جوڑنے کے لیے سجایا راج محل میں کرکٹ میلہ، وطن سے دوری کے باوجود ان کی اپنے ملک اور لوگوں سے محبت کم نہ ہو سکی۔ اس میلہ میں 12 ممالک کے اوورسیز نے اپنی ٹیموں کو سپانسر بھی کیا۔ اس دلچسپ میلے کے بارے میں مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اوورسیز راج محل کوٹلی منفرد کرکٹ میلہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اوورسیز کوٹلی منفرد کرکٹ میلہ وی نیوز
پڑھیں:
رجب بٹ نے اپنے گھر پر فائرنگ کا ذمہ دار 333 گروپ کو قرار دے دیا
لاہور:
یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے گھر پر فائرنگ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا جس میں انہوں نے 333 گروپ کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
ویڈیو پیغام میں رجب بٹ نے کہا کہ میرے گھر پر فائرنگ کرنے والے کا نام کاشف چوہان ہے جس کا تعلق 333 گروپ سے ہے۔
رجب بٹ کے مطابق کاشف چوہان نے پہلے گاڑی تبدیل کی اور موٹر سائیکل پر آ کر فائرنگ کی، فائرنگ بیرون ملک بیٹھے شہزاد بھٹی نے کروائی۔
یوٹیوبر نے دعویٰ کیا کہ ملزمان کے بارے میں پولیس بھی سب جانتی ہے، دوسری جانب پولیس نے رجب بٹ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے ملزمان سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رجب بٹ کے گھر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت اور تلاش جاری ہے، گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کا تاحال کچھ نہیں پتہ، رجب بٹ نے ویڈیو میں جو نام لیے ہیں اس کا علم نہیں۔
TagsShowbiz News Urdu