پشاور: محبت میں گرفتار دو لڑکیاں نوجوان کے گھر پہنچ گئیں، دونوں سے نکاح کر کے نیا ریکارڈ قائم
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
پشاور:
چترال تورکہو سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ایک ہی وقت میں دو لڑکیوں سے شادی کر کے چترال میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا، نوجوان کی محبت میں گرفتار دونوں لڑکیاں اس کے گھر پہنچ گئی تھیں اور اسے نکاح پر مجبور کیا، جس پر مقامی عالم دین نے عمائدین کی مشاورت کے بعد جوان سے دونوں کا نکاح پڑھوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تورکہو اپر چترال کے گاؤں سور ریچ میں سرکاری ادارہ کے ملازم سرتاج احمد چھٹیاں گزارنے گھر گیا ہوا تھا، اپنے گاؤں کی ایک لڑکی کے ساتھ اس کا پہلے سے رابطہ تھا، وہ لڑکی کو گزشتہ روز اس کی مرضی سے شادی کے لیے اپنے گھر لے آیا۔
لیکن جب وہ گھر آئے تو دیکھا کہ ایک اور لڑکی بھی شادی کے لیے نوجوان کے گھر میں آئی ہوئی تھی اور دونوں لڑکیاں نوجوان کے گھر سے واپس نہیں جانا چاہتی تھیں اور ہر صورت نکاح کرنا چاہتی تھیں۔
حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے کے مشران نے عالم دین مولانا فیض الرحمٰن کو بلا کر دونوں لڑکیوں کی رضا مندی سے 9، 9 لاکھ روپے حق مہر مقرر کر کے سرتاج احمد سے دونوں لڑکیوں کا نکاح پڑھا دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے گھر
پڑھیں:
کراچی: شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا
کراچی کے علاقے کورنگی نمبر چار مدینہ کالونی سے 11 ستمبر کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا جہانزیب بالآخر گھر واپس پہنچ گیا۔یاد رہے کہ دلہا اپنی شادی کے دن تیار ہونے کیلئے قریبی سیلون گیا تھا، تاہم اس کے بعد واپس نہ آیا، جس کے بعد اہلِ خانہ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔جہانزیب کی پراسرار گمشدگی سے اہلِ علاقہ اور سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم پانچ دن بعد وہ اچانک واپس گھر پہنچا۔پولیس کے مطابق جہانزیب سے اس کی گمشدگی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، مگر تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت جہانزیب کی ذہنی اور جسمانی حالت ایسی نہیں کہ وہ کچھ بتا سکے، ہم اس وقت کوئی تفصیل فراہم نہیں کرسکتے، جہانزیب ابھی بات کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔