چیئرمین پاک جاپان بزنس کونسل رانا عابد حسین

پاک جاپان بزنس کونسل کے چیئرمین رانا عابد حسین نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ 

اپنے بیان میں رانا عابد حسین نے اعلان کیا کہ پاک جاپان بزنس کونسل کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سونے کا تاج پہنایا جائے گا، جو اُن کی بے مثال قیادت، بہادری اور پاکستان سے غیر متزلزل وفاداری کے اعتراف میں پیش کیا جائے گا۔

رانا عابد حسین نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نہ صرف ملکی سلامتی کو مضبوط بنایا بلکہ قوم کو ایک واضح اور پرعزم قیادت فراہم کی، جو ہر بحران میں ثابت قدم رہی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان نے دشمن کو مؤثر پیغام دیا اور اندرونی و بیرونی خطرات کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔

رانا عابد حسین نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے ایک نڈر اور دیانت دار سپہ سالار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قومی مفاد میں تاریخی فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ قومی وحدت، عسکری استحکام اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاک جاپان بزنس کونسل فیلڈ مارشل

پڑھیں:

پڑوسی ملک ایران پر بلاجواز اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں: وزیراعظم

باکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)   وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک ایران پر بلاجواز، غیرقانونی اور بلاضرورت اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے امن کو خطرے میں ڈالا،پاک فوج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
 ڈان نیوز  کے مطابق آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوےئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت میں ہونے والی اموات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور برادر ملک ایران سے شہادتوں پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،اسرائیل بلا روک ٹوک غزہ میں فلسطینیوں کو بھوکا مار رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے پہلگام میں ہونے والے افسوسناک واقعے کے بعد پاکستان پر حملہ کرکے خطے کے امن کو خطرے میں ڈالا،پاک فوج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔

فیلڈنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم محمد مسرورذمے داریوں سے الگ ہو گئے 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں یوم عاشورآج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا
  • عمران خان کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، احتجاج کی کال پر کوئی نہیں نکلے گا، رانا تنویر حسین
  • نوازشریف کی عمران خان سے ملاقات کی باتیں فیلڈ مارشل کے امریکہ سے آنے کے بعد شروع ہوئیں: فیصل چوہدری 
  • ایف پی سی سی آئی صدر کو عہدے میں ایک سال کی توسیع ملنے پر مبارکباد
  • ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ پاک امریکا تعلقات کی نئی بنیاد ہے: محسن نقوی
  • پڑوسی ملک ایران پر بلاجواز اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں: وزیراعظم
  • صدر ٹرمپ کے عمران خان کا ذکر نہ کرنے اور فیلڈ مارشل کی تعریفوں کی وجہ بالآخر سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے بتادی
  • سیکشن 37اے ،37بی منسوخ کیا جائے ، کراچی چیمبر
  • پاکستان اور جاپان کے درمیان ہنر مند افرادی قوت کے تعاون میں اہم پیشرفت
  • پاکستان۔امریکہ دفاعی تعلقات: پاک فضائیہ کے سربراہ کا دورہ امریکہ