کچھ لوگوں کو جنرل عاصم منیر کا فیلڈ مارشل بننا ہضم نہیں ہورہا. رانا ثنااللہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 21 مئی ۔2025 )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو جنرل عاصم منیر کا فیلڈ مارشل بننا ہضم نہیں ہورہا،پاکستان اور بھارت کے درمیان پسِ پردہ مذاکرات کا عمل جاری ہے ایک انٹرویو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے معرکے میں ملک کا موثر دفاع کیا، دشمن کےخلاف ملک کے موثر دفاع میں پوری قوم شامل تھی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج نے جرات مندانہ دفاع کیا.
(جاری ہے)
رانا ثنااللہ نے کہا کہ دشمن کےخلاف معرکے میں روح رواں جنرل عاصم منیر ہی تھے، دشمن کےخلاف کامیابی سے ملک کو عزت اور مقام ملا ہے، ملک کو عز ت ملی اس کے روح رواں جنرل عاصم منیر ہیں انہوں نے کہا کہ پوری قوم چاہتی تھی کہ جنرل عاصم منیر کو اعلی ترین اعزاز دیا جائے، اعزاز ملنے سے فیلڈ مارشل عاصم منیرکی مدت ملازمت پر فرق نہیں پڑے گا ، فیلڈ مارشل کا اعزاز جنرل عاصم منیر کےساتھ ہمیشہ رہےگا، حکومت فیلڈ مارشل کا اعزاز دے سکتی ہے،مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ اس سے متعلق آرڈر نہیں کرسکتا، فیلڈ مارشل کے اعزاز سے متعلق آرمی ایکٹ میں ذکر موجود ہے، ہائیکورٹ کسی بھی اعزاز سے متعلق حکومت کو ڈائریکشن نہیں دے سکتی. انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل ایک اعزاز ہے جو تاحیات ساتھ رہے گا، فیلڈ مارشل اعزاز دینے کی مثال آرمی ایکٹ میں موجود ہے ایئرچیف کی خدمات کے اعتراف میں مدت ملازمت بڑھانے کی بات کی گئی، کوئی کسی بھی رینک میں ہو حکومت کے پاس مدت بڑھانے کا اختیار ہے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا توایئرچیف کی مدت ملازمت سے متعلق تفصیل ہوگی، جنہوں نے اس معرکے میں حصہ لیا ان سب کو اعزازات دیے جائیں گے. دریں اثنا ایک اور انٹرویو میں رانا ثنااللہ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پسِ پردہ مذاکرات کا عمل جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات ڈی جی ایم اوز کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے علاوہ ہیں، اور جلد ان کے مثبت نتائج سامنے آنے کی توقع ہے رانا ثنااللہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس وقت ملک کی اندرونی سیاسی صورتِ حال کے باعث ان مذاکرات کا کھلے عام اعتراف نہیں کر سکتے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان خفیہ رابطے جاری ہیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رانا ثنااللہ نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
یہ اعزاز قوم، افواج، شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر—فائل فوٹوپاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری کے حوالے سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری کے شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں۔
آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکستِ فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں جنرل عاصم منیر دوسری شخصیت ہیں جنہیں فیلڈ مارشل بنایا گیا ہے، ان سے قبل صدر جنرل ایوب خان 1959ء میں فیلڈ مارشل بنے تھے۔
فیلڈ مارشل آرمی میں جنرل کے رینک سے اوپر سب سے بڑا عہدہ ہے۔
فیلڈ مارشل آرمی افسران میں سب سے زیادہ سینئر فائیو اسٹار افسر ہوتا ہے۔
فیلڈ مارشل کا یہ اعزاز مسلح افواج میں غیر معمولی اور مثالی قیادت کے تناظر میں دیا جاتا ہے۔