پیپلز پارٹی کے احتجاج پر آنسو گیس کی بارش، سابق وفاقی وزیر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
پشاور میں خیبر پختونخوا بچاؤ تحریک کے آغاز میں ہی پی ٹی آئی کی حکومت نے تشدد کے ساتھ تحریک کو کچلنے کا آغاز کر دیا۔ پولیس نے آنسو گیس کی برسات کر دی، پیپلز پارٹی کے اہم لیڈر آنسو گیس کے حملے میں زخمی ہو گئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی سوبائی حکومت کی مسلسل کرپشن کے خلاف آج پشاور میں خیبر پختونخوا بچاؤ تحریک کا آغاز ایک پر امن احتجاج سے کیا لیکن خیبر پختونخوا حکومت نے پہلے ہی احتجاج پر آنسو گیس کی برسات کروا دی۔
آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد
آنسو گیس کی شیلنگ کی زد میں آ کر پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر بھی زخمی ہو گئے۔ کئی کارکن بھی آنسو گیس شیلنگ سے زخمی ہوئے۔
پشاور سے آنے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق آج پاکستان پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا بچاو تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ پشاور میں تحریک انصاف کے حکومت کی میگا کرپشن سکینڈل سامنے آنے کے بعد پاکستان پپلز پارٹی کی صوبائی قیادت نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کیا جس پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ کردی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ اور پی ٹی آئی کی احتجاجی کیمپ کو بھی آگ لگادی۔
قلندری چھا گئی ، پی ایس ایل ٹرافی لے گئی
پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کیا تو کارکن پر امن تھے، اچانک پولیس نے ان پر لاٹھی چارج شروع کر دیا، بعض کارکنوں نے مزاحمت کی جس سے ہاتھا پائی کی سورتحال پیدا ہوئی، اس کے ساتھ ہی پولیس نے آنسو گیس کی ہیوی شیلنگ شروع کر دی۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد صوبائی اسمبلی کے سامنے خیبر پختونخوا بچاؤ تحریک کے اس پہلے احتجاج میں شریک ہوئی، پاکستان پیپلزپارٹی کی خواتین بھی احتجاج میں شریک ہوئیں۔
زلزلے کے جھٹکے
پشاور اسمبلی کے گرد سارا علقہ آنسو گیس کے دھویں سے بھر گیا تو پیپلز پارٹی کے کارکن کچھ پیچھے ہٹ گئے۔ اس دوران مشتعل ہو جانے والے کچھ کارکنوں نے وہاں موجود پی ٹی آئی کے ایک کیمپ کو آگ لگا دی۔ آگ سے کرسیاں،خیمے اور باقی سامان جل گیا۔
پولیس کے تشدد سے پیپلز پارٹی کے کئی کارکن زخمی ہوئے ہیں۔
احتجاج میں شریک پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا بچاؤ تحریک کا مقصد خیبر پختونخوا میں جو بدعنوانی ہے، جہم اس کے خلاف ہیں، کوہستان میں 41 ارب سے زائد کرپشن کی گئی کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے۔ صوبہ میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، صوبائی حکومت خواب خرگوش میں مگن ہے، نوجوان بے روزگار ہیں، کوئی سننے والا نہیں ہے۔
لاہور قلندرز کی چوتھی وکٹ گر گئی
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کے کارکن خیبر پختونخوا پاکستان پیپلز ا نسو گیس کی بچاؤ تحریک پشاور میں پولیس نے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی نے غنڈہ گردی کی، سندھ میں کوئی احتجاج ریکارڈ نہیں کرسکتا، اسد قیصر
— فائل فوٹوتحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے غنڈہ گردی کی، سندھ میں کوئی احتجاج ریکارڈ نہیں کرسکتا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ صوبے میں احتجاج پر کوئی قدغن نہیں، کے پی میں جمہوریت کا حسن یہ ہے کہ یہاں سب احتجاج ریکارڈ کرتے ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے کیمپ سے کارکنان احتجاج پر گئے تھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کو عوام سے براہ راست ٹکراؤ کی حکمت عملی منہگی پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ممکن ہے، جب حکومت عدلیہ پر اثر انداز ہو رہی ہو تو کیسا انصاف؟
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ ہماری تحریک جلد شروع ہونے والی ہے، تمام سیاسی پارٹیاں ساتھ دیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم مولانا کے ساتھ رابطے میں ہیں۔