اپنے دورہ بلوچستان کے موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور اے پی ایس خضدار کے بس پر دھماکے میں زخمی ہونیوالے بچوں کی عیادت کی اور انہیں حوصلہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ میں سانحہ خضدار میں زخمی ہونے والی بچوں کی عیادت کی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے بچوں کے ساتھ پیار و شفقت کا اظہار کیا اور انکی صحت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی بچوں کا حوصلہ بڑھایا اور انکی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ ہسپتال انتظامیہ کیجانب سے گورنر خیبر پختونخوا اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو زخمی بچوں کو علاج معالجہ کی سہولیات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ ہسپتال میں زخمی بچیوں کے والدین اور تیمارداروں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس، سکیورٹی فورسز اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کامیابی سے مقابلہ کر رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا ہے، خواہ وہ اے پی ایس پشاور کے بچے تھے یا اب اے پی ایس خضدار کے بچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز نے حال ہی میں بیرونی جارحیت کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور بھارت کو سبق سکھایا اور ثابت کیا کہ ملک کی سلامتی و خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ اسی طرح ہماری مسلح افواج داخلی دہشت گردوں کا بھی جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کرر ہی ہے اور بہت جلد ان دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے اس موقع پر زخمی بچوں کے علاج معالجے کیلئے خصوصی انتظامات پر سی ایم ایچ انتظامیہ اور طبی عملہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گورنر خیبر پختونخوا اے پی ایس

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور کا اسلحے سے متعلق بیان کھلی بغاوت کے مترادف ہے، گورنر کے پی

پشاور:

خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا اسلحہ سے متعلق بیان کھلی بغاوت کے مترادف ہے۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریاست کے خلاف بات کرنے والا عوامی نمائندگی کا اہل نہیں، ریاستی اداروں کے خلاف بیان قابلِ گرفت ہے اور کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی زبان ریاستی وحدت اور آئین کے خلاف ہے، افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی وزیر اعلیٰ نے گندی سیاست کی، پاک فوج کی فتح پر سوشل میڈیا پر مہمات کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پناہ ملتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پُرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ فسطائیت کی بدترین مثال ہے، پشاور میں احتجاج پر حملہ بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا "علی بابا چالیس چوروں" کے قبضے میں ہے، کوہستان میں 40 ارب روپے کا اسکینڈل آیا لیکن کوئی انکوائری نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سولر منصوبے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں، کوئی جواب دہی نہیں، گریڈ 4 کی نوکریاں برائے فروخت، اساتذہ کے ٹیسٹ وزیروں کے گھروں میں ہوتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایسی حکومت آئینی اور عوامی اعتماد کھو چکی ہے، ریاست پاکستان ناقابل تقسیم ہے اور قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈاپور کی زبان آئینی تقاضوں کے منافی ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی
  • علی امین گنڈاپور کا اسلحے سے متعلق بیان کھلی بغاوت کے مترادف ہے، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی
  • علی امین گنڈاپور کا اسلحے سے متعلق بیان کھلی بغاوت کے مترادف ہے، گورنر کے پی
  • صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرے گی، میر سرفراز بگٹی
  • صوبے میں 500 سے 700 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، فیصل کریم کنڈی
  • گورنر خیبرپختونخوا کا سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ، خضدار کے زخمی طلبا کی عیادت
  • گورنر خیبرپشتونخوا فیصل کریم کنڈی کا بلوچستان اسمبلی کا دورہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد، اے پی ایس بس حملہ کے زخمی بچوں کی عیادت کی
  • گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا دورہ بلوچستان، سانحہ خضدار کے زخمیوں کی عیادت