پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، یہ کارروائیں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور خیبر کے اضلاع میں کی گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 اور 25 مئی کو خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 3 مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 9 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا، یہ آپریشن بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ٹانک میں دوسرا انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے۔

اسی طرح تیسرے واقعے میں ضلع خیبر کے علاقہ باغ میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 3 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ہلاک بھارتی اسپانسرڈ خوارجیوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج دہشت گردی کی مختلف کاروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں خوارج کے مکمل خاتمے کے لیے سرچ آپریشنز کیا گیا اور سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

دہشت گرد عناصر کے خاتمے کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں 9 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر آصف زرداری نے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رہیں گی، سیکیورٹی فورسز کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں خوش آئند ہیں، دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار بھی کیا۔

وزیر داخلہ کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے 9 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کوعبرتناک انجام تک پہنچایا، سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز پر ہر پاکستانی کو ناز ہے۔

اسرائیل کا غزہ میں اسکول پر فضائی حملہ، 25 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: میں سیکیورٹی فورسز سیکیورٹی فورسز نے پر سیکیورٹی فورسز سیکیورٹی فورسز کی بھارتی اسپانسرڈ خاتمے کے لیے کے خاتمے گردوں کو ایس پی

پڑھیں:

خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جو مختلف واقعات میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبیبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب کو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خضدار میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ جس میں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ بیان کے مطابق "فتنہ الہندوستان" کے دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • خضدار آپریشن: بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے
  • خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان: فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، حملوں میں پولیس اور لیویز کے 2 اہلکار شہید
  • سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
  • خضدار میں پاک فوج کا آپریشن، بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
  • کیچ میں دھماکہ ‘ کیپٹن سمیت 5اہلکار شہید ‘ 5دہشت گرد ہلاک : خیبر پی کے ‘ 31فتنہ خوارج مارے گئے 
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 31 دہشتگرد ہلاک
  • پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک