خطے میں جتنی دہشت گردی ہوتی ہے ، چاہے وہ فتنہ الخوارج کی ہو یا پھر بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی ہو، ایک ایک دہشت گردی کے پیچھے ، ایک ایک شہید کے پیچھے ہندوستان کا چہرہ ہے

قوم اور فوج ہمیشہ سے متحد تھی ،ہے اور رہے گی،ہم اپنے افغان بھائیوں سے کہتے ہیں کہ تم برائے مہربانی دہشت گردوں کو اپنے ملک میں جگہ نہ دو، تم ہندوستان کے آلہ کار نہ بنو، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا انتخاب امن ہے تاہم بھارت نے دوبارہ حماقت کی تو پہلے سے شدید جواب دیا جائے گا،قوم اور فوج ہمیشہ سے متحد تھی ،ہے اور رہے گی،ہم اپنے افغان بھائیوں سے کہتے ہیں کہ تم برائے مہربانی دہشت گردوں کو اپنے ملک میں جگہ نہ دو، تم ہندوستان کے آلہ کار نہ بنو۔خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے تقریباً ڈھائی ہزار سے زائد طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست سے اپنے خطاب میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ قوم اور فوج ہمیشہ سے متحد تھی اور رہے گی۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت نے سوچا کہ ہم حملہ کریں گے اور پاکستان جواب نہیں دے گا لیکن آپ نے دیکھا کہ آپ سب کس طرح اپنے ملک کے پیچھے کھڑے ہوئے ہیں، پورا پاکستان کھڑا ہوا، اللہ کے حکم سے یہ آہنی دیوار کھڑی ہوئی اور اس نے وہ تمام فرضی حکمت عملی جو ہندوستان اور مودی نے اختیار کی تھی، انہوں نے ایک ایک کرکے اسے غلط ثابت کیا۔انہوںنے کہاکہ ان لوگوں سے ہم مل کر یہ سوال کرتے ہیں، وہ سمجھے تھے کہ یہاں کے عوام اور فوج ایک دوسرے سے دور ہے ، ایسا ہرگز نہیں ہے ، یہ قوم اور فوج ہمیشہ سے ایسی تھی اور ایسی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ آپ کی عسکری قیادت اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فیصلہ کیا کہ ہندوستان کو 26 مقامات پر جواب دیا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ مظفرآباد میں جو 7 سالہ ارتضیٰ کو جس بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے حکم پر شیلنگ سے شہید کیا گیا، ہم نے اس پورے ہیڈکوارٹر کو تبادہ کیا۔انہوںنے کہاکہ 6 اور 7 مئی کو جن ہوائی اڈوں سے وہ جہاز اڑے تھے جنہوں نے پاکستان کے معصوم بچوں کو شہید کیا، ہم نے ان ہوائی اڈوں کو بھی تباہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ آپ مجھے بتائیں کیا آپ کی فوج نے کسی ایک شہری آبادی، کسی مندر یا کسی عام شہری کو نشانہ بنایا، بالکل نہیںچونکہ ہم امن پسند لوگ ہیں اور امن کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارا پہلا انتخاب امن ہے لیکن تم نے دوبارہ یہ حماقت کی تو ہمارا جواب اسے سے بھی شدید ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس خطے میں پاکستان میں جتنی دہشت گردی ہوتی ہے ، چاہے وہ فتنہ الخوارج کرواتا ہے یا پھر بلوچستان میں جو دہشت گرد ہیں، جو فتنہ الہندوستان ہیں، اس ایک ایک دہشت گردی کے پیچھے ، ایک ایک شہید کے پیچھے ہندوستان کا چہرہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ یہ جو مساجد کو شہید کرتے ہیں، لوگوں کو ذبح کرتے ہیں، ان کا خیبرپختونخوا سے کوئی تعلق نہیں، ان کا پختونوں کی روایات سے کوئی تعلق نہیں، یہ ہندوستان کے پیروکار ہیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ وہ جو خارجی نور ولی کہتا ہے کہ اسلام میں شریعت میں اس بات کی اجازت ہے کہ آپ کافر سے مدد لے سکتے ہیں، اسلام میں کفر اور حق آپس میں اکٹھے نہیں ہوسکتے ، بالکل اس طرح خارجی اور اسلام اکھٹے نہیں ہوسکتے ، تم اس ہندوستان سے مدد مانگتے ہو جو کشمیر کی بچیوں کی عزت کو وہ پامال کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے ، جو آپ کا پختون افغانی ہے ، وہ تو آپ کا بھائی ہے ، مسئلہ ان کی اشرافیہ ہے جن کو ہندوستانی پیسہ دیتے ہیں، جن کو خریدتے ہیں، جن کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہم اپنے افغان بھائیوں سے صرف یہ کہتے ہیں کہ تم برائے مہربانی دہشت گردوں کو اپنے ملک میں جگہ نہ دو، تم ہندوستان کے آلہ کار نہ بنو۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا کے غیور اور بہادر عوام اور قبائل سے کہتا ہوں کہ آج دوبارہ وقت آگیا ہے ، کشمیر بنے گا پاکستان۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے لیے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلیے ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے لیے نہیں بلکہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، بھارت کی بلاجواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جس پر بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ  چار روزہ جنگ میں پاکستان نے فتوحات کی ایک نئی داستان رقم کی ہے۔ مودی حکومت اور ہندوتوا نظریے کو عبرتناک شکست ہوئی۔ بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ پہلگام جیسے واقعات کی حقیقت دنیا کے سامنے آشکار ہو چکی ہے۔ پہلگام واقعے کے حوالے سے پاکستان نے آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں پائیدار امن کے لیے ہمیشہ اپنا موثر کردار ادا کیا ہے۔ ہماری دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف اپنے لیے نہیں بلکہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے ہے۔ بین الاقوامی اصولوں سے روگردانی کرنے والا بھارت مظلومیت کا ڈھونگ نہیں رچا سکتا۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا ہے۔ عسکری میدان میں شکست کے بعد بھارت اب کھیل کے میدان میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کے لوگ اس تہذیب کا حصہ ہیں جہاں روایات کو اہمیت دی جاتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ ہم مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔  پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • خسرہ کے دنیا میں دوبارہ پھیل جانے کا خطرہ سر اٹھانے لگا
  • پاکستان اور بھارت آج ایک اور کھیل کے میدان میں آمنے سامنے آئیں گے
  • ایشیا کپ، سپر فور مییں پاکستان کا بھارت سے اگلا مقابلہ اب کب ہوگا؟
  • ورلڈ اتھلیٹکس چمپئن شپ،پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
  • پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں’ شدید انسانی بحران’ ہے، عالمی برادری امداد فراہم کرے، اقوام متحدہ
  • پابندیوں لگانے کی صورت میں یورپ کو سخت جواب دینگے، تل ابیب
  • دوران آپریشن نرس کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والا ڈاکٹر دوبارہ جاب کیلئے اہل قرار
  • پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے لئے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے ہے. عطا تارڑ
  • پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے لیے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلیے ہے، عطا تارڑ
  • قطر ہمارا اتحادی ملک ہے، اسرائیل دوبارہ اس پر حملہ نہیں کریگا، ڈونلڈ ٹرمپ