خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، یہ کارروائیں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور خیبر کے اضلاع میں کی گئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 اور 25 مئی کو خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 3 مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 9 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا، یہ آپریشن بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ٹانک میں دوسرا انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے۔
اسی طرح تیسرے واقعے میں ضلع خیبر کے علاقہ باغ میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 3 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ہلاک بھارتی اسپانسرڈ خوارجیوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج دہشت گردی کی مختلف کاروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں خوارج کے مکمل خاتمے کے لیے سرچ آپریشنز کیا گیا اور سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔
دہشت گرد عناصر کے خاتمے کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا، صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں 9 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر آصف زرداری نے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رہیں گی، سیکیورٹی فورسز کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں خوش آئند ہیں، دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار بھی کیا۔
وزیر داخلہ کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے 9 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کوعبرتناک انجام تک پہنچایا، سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز پر ہر پاکستانی کو ناز ہے۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی: ڈکیتی کی واردات کے دوران دل کا دورہ، 73 سالہ اسرائیل انتقال کرگیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں سیکیورٹی فورسز سیکیورٹی فورسز نے سیکیورٹی فورسز کی پر سیکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ خاتمے کے لیے کے دوران کے خاتمے گردوں کو ایس پی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 9 خوارج ہلاک
ڈی آئی خان:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں فعال 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ24 اور 25 مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 9 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک ہو گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیاجہاں بھارتی سرپرستی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خوارج کو جہنم واصل کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوسری کارروائی ٹانک میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس میں مزید دو بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج مارے گئے۔
اسی طرح تیسری جھڑپ ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ہوئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے 3 مزید خوارج کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں خوارج کے مکمل خاتمے کے لیے سرچ آپریشنز جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کا مکمل صفایا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔