خیبرپختونخوا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 9خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
خیبرپختونخوا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 9خوارج ہلاک سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشنسکیورٹی فورسز کا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں فعال 9خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ24اور 25 مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 9 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک ہو گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیاجہاں بھارتی سرپرستی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی، سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خوارج کو جہنم واصل کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوسری کارروائی ٹانک میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس میں مزید دو بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج مارے گئے۔اسی طرح تیسری جھڑپ ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ہوئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے 3 مزید خوارج کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردی کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں خوارج کے مکمل خاتمے کے لیے سرچ آپریشنز جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کا مکمل صفایا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ میں عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر سمپوزیم کل ہوگا سپریم کورٹ میں عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر سمپوزیم کل ہوگا پی ایس ایل 10فائنل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ وزیر اعظم چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ پہنچ گئے،پرتپاک استقبال وزیر ریلوے حنیف عباسی کا مارگلہ اسٹیشن کا اچانک دورہ، صفائی اور ٹرین کی بوگیوں کا تفصیلی جائزہ لیا عمران خان کی پرول پر رہائی کا معاملہ عدالتیں دیکھیں گی، یوسف رضا گیلانی رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا افتتاح، ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقررCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارتی سرپرستی یافتہ سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستنا کے ضلع خضدار میں کارروائی کے دوران بھارتی سرپرست یافتہ فتنہ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ جس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگردوں ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جب کہ ان ٹھکانوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔ علاقے میں کسی بھی ممکنہ چھپے ہوئے دہشتگرد کے خاتمے کے لیے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ دہشتگردی کے تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔