Jang News:
2025-05-25@19:51:28 GMT

خضدار: اسکول بس پر حملے کی مزید 2 طالبات شہید

اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT

خضدار: اسکول بس پر حملے کی مزید 2 طالبات شہید

---تصاویر بشکریہ سیکیورٹی ذرائع

خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والی مزید 2 طالبات شہید ہوگئیں۔

خضدار میں اسکول بس حملے کی ایک زخمی طالبہ دم توڑ گئی

اسپتال انتظامیہ کے مطابق 12سالہ زخمی طالبہ کو گزشتہ روز کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار حملے میں شہید ہونے والے طلبا و طالبات کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہے۔

مقدمہ درج

واضح رہے کہ خضدار میں بس پر دہشت گرد حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ خضدار میں درج کیا جاچکا ہے۔

سی ٹی ڈی کے حکام کے مطابق مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

خضدار، اسکول بس دھماکے کے مزید دو زخمی شہید ہوگئے

سکیورٹی ذرائع نے مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ 13 سالہ حیدر اور 12 سالہ ملائیکہ مینگل اے پی ایس بس پر حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے، تاہم زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکول بس پر دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے دو اور طلباء شہید ہو گئے، جبکہ 4 بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ 13 سالہ حیدر اور 12 سالہ ملائیکہ مینگل اے پی ایس بس پر حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے، تاہم زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئے۔ جس کے بعد حملے میں شہید ہونے والے طلباء کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی ہیے۔ شہداء میں 5 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خضدار: اسکول بس پر حملے میں زخمی مزید 2 طالبات دم توڑ گئیں، شہدا کی تعداد 8 ہوگئی
  • خضدار اسکول بس حملہ، مزید 2 طالبات شہید، تعداد 8 ہوگئی
  • خضدار سکول بس حملہ میں زخمی مزید 2 طالبات شہید
  • خضدار سکول بس حملہ میں زخمی مزید 2 طالبات شہید، تعداد 8 ہوگئی
  • خضدار خودکش حملے میں زخمی ہونے والی مزید 2 طالبات شہیدہو گئیں
  • خضدار، اسکول بس دھماکے کے مزید دو زخمی شہید ہوگئے
  • خضدار حملے کا ایک اور زخمی شہید ہوگیا
  • خضدار حملہ: بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی، 6 طالبعلم شہید
  • خضدار میں اسکول بس پر فتنۃ الہندوستان کے حملے کا ایک اور زخمی طالبعلم چل بسا