ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4خوارجی دہشت گرد مارے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز

ڈی آئی خان (آئی پی ایس )صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ میں پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 3دہشت گردوں کی شناخت بہرام، مولانا بودان اور فاتح کے ناموں سے کرلی گئی، جب کہ چوتھے دہشتگرد کی شناخت نہیں ہو سکی۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو کلیئر کر کے سرچ آپریشن مکمل کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد فورسز اور شہریوں پر حملوں سمیت دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے، پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے شہریوں کی حفاظت اور قیام امن کے لیے ملک بھر میں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ بھارت کیساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد فتن الہندوستان کی پراکسی تنظیمیں پاکستان میں دہشتگردی کی سرگرمیوں کو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں، بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر حملے میں اب تک 7 طالبات اور ایک طالب علم سمیت 8 شہادتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کو بھارت پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی برتری حاصل ہو گئی،احسن اقبال پاکستان کو بھارت پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی برتری حاصل ہو گئی،احسن اقبال حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب معرکہ حق میں پاک فوج کی عظیم فتح پر نیا نغمہ جاری کر دیا گیا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب بڑا قدم، بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2000میگاواٹ بجلی مختص وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو پاکستان بزنس فورم کا حکومت سے خطے کی صورتحال کے پیش نظر گروتھ بجٹ لانے کا مطالبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈیرہ اسماعیل خان

پڑھیں:

بھارت خطے کے امن کا دشمن

پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی میں بھارت کی جانب سے بیرونی حمایت جیسے الزامات غیر ذمے دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں۔

کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بغیر کسی ہچکچکاہٹ کے منہ توڑ، شدید، گہرا، تکلیف دہ اور سوچ سے بڑھ کر زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔ ان خیالات انھوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وارکورس کرنے والے مسلح افواج کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صائب خیالات کا اظہار کر کے بھارت کے مذموم عزائم بے نقاب کیے ہیں، کیونکہ بھارتی وزیراعظم نے جو ماحول بنایا ہے، وہ انھیں پاکستان کے خلاف ایک بار کچھ کرنے پر مجبور کرے گا تاکہ اندرونی ہنگامہ آرائی کو پرسکون کیا جا سکے، لیکن جیسے ہی بھارت کوئی شرارت کرے گا، تو پاکستان کا رد عمل انھیں حیران کردے گا۔

یہ بات فیلڈ مارشل نے دوٹوک الفاظ میں بھارت پر واضح کردی ہے۔ درحقیقت مجموعی طور پر بھارت نے پہلے ہی اپنی ساکھ کھو دی ہے، اگر وہ کوئی اور کارروائی کرتا ہے تو شاید انھیں مزید ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان اس وقت جو بھی کشیدگی چل رہی ہے، وہ بھارت کی جانب سے یک طرفہ ہے۔

بھارت نے عالمی برادری یا اپنے لوگوں کو کوئی بھی ثبوت دکھائے بغیر پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا، لیکن اس کے کوئی شواہد موجود نہیں۔ دراصل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کے خلاف اقدامات کر کے اپنے ملک کے اندر ایک ماحول بنا رہے ہیں تاکہ اینٹی پاکستان جماعتوں کا ووٹ اسے مل سکے۔ یہ ہمیشہ سے ہوتا آیا ہے کہ بھارت میں ہمیشہ پاکستان کے نام پر سیاست کی جاتی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی مذہب کے نام پر سیاست کررہی ہے، بھارتی عوام میں پاکستان کے حوالے سے خوف پیدا کیا جا رہا ہے۔

 حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران پاک فوج نے نہایت پیشہ ورانہ طریقے سے جوابی کارروائی کی، جس میں میزائلوں، ڈرونز اور وسیع پیمانے پر الیکٹرانک جامنگ کے ذریعے بھارت کے اہم عکسری ٹھکانوں اور انسٹالیشنز کو ناکارہ و تباہ کر دیا گیا تھا، اس کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی ، بھارت کی خارجہ حکمت عملی بھی کامیاب نہ ہوسکی، دنیا نے محتاط غیر جانبداری اختیار کی، واشنگٹن نے جنگ بندی کی اپیل میں دونوں جوہری ہمسایوں کو یکساں طور پر مخاطب کیا۔

بیجنگ نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کا اشارہ دیا اور ماسکو نے بھارت کو متوقع سفارتی حمایت فراہم کرنے سے گریز کیا جب کہ ترکی ، ایران اور آذربائجان نے کھل کر پاکستان کی حمایت کی ۔ بھارت کا پروپیگنڈے پر مبنی بیانیہ بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل نہ کر سکا، یوں یہ جنگ  بھارت کے لیے عسکری، سفارتی اور میڈیا کی سطح پر ذلت آمیز شکست کا باعث بن گئی ۔ پاکستان کی مسلح افواج نے فضائی، میزائل، سائبر اور الیکٹرانک وار فیئر میں اپنی مہارت ثابت کردی۔

چینی ساختہ جدید ترین سینسرز، ڈیٹا لنکس اور الیکٹرانک ایک پوڈز نے پاکستان ایئر فورس کے پائلٹس کو (جو پہلے ہی رات کے وقت اور کٹھن خطوں میں کم بلندی پر پرواز کی مہارت رکھتے تھے)، نیٹ ورک برتری فراہم کی جس سے بھارت کے رافیل طیارے ناکام ہوگئے۔ مربوط الیکٹرانک حملوں نے بھارتی کمانڈ سرکٹس کو اتنی دیر کے لیے مفلوج کر دیا کہ اسٹینڈ آف گولہ بارود بلا مزاحمت اپنے اہداف پر جا گرے، جو اس بات کو واضح کرتا ہے کہ کسی بھی پلیٹ فارم کی کارکردگی اس کے انفارمیشن گرڈ کی پیچیدگی سے مربوط ہوتی ہے۔

بھارت کے لیے یہ تاریخی سبکی بھی ۔بھارتی حکومت اور فوج کی نیندیں اڑگئی ہیں، اسی لیے بھارتی اعلیٰ عہدیدار مختلف مواقع پر ’’ آپریشن سندور رکا ہوا ہے ختم نہیں ہوا‘‘ جیسے بیانات دے رہے ہیں تاکہ عوام کو مطمئن رکھا جاسکے ۔’آپریشن سندور‘ پر حالیہ بڑھکیں اور دھمکیاں دراصل اسٹرٹیجک ناکامی کا اعتراف ہیں۔ شکست خوردہ بھارتی حکومت اب بھی پروپیگنڈے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن بھارتی قوم سوال اٹھا رہی ہے کہ اگر آپریشن واقعی کامیاب تھا تو فوجی قیادت بار بار وضاحتیں کیوں دے رہی ہے؟ ان اختلافات کی وجہ سے بھارت کے امریکا سے دفاعی معاہدوں کی امیدیں بھی دم توڑتی جا رہی ہیں۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش نے عالمی سطح پر اس حقیقت کو پھر سے اجاگر کیا کہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے نہ کہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔  بھارت کے لیے یہ بہت بڑا مسلہ بن گیا ہے ۔ مسلہ کشمیر پر بھارت کی امریکا میں ڈپلومیسی ناکام ہوگئی ہے۔

کینیڈا بھی بھارت کے ساتھ نہیں ہے۔ امریکا نے بھارت اور پاکستان کو دوبارہ ایک ساتھ جوڑ دیا ہے جس سے نئی دہلی کی خطے میں بالادستی کی خواہش کو نقصان پہنچا ہے۔ ان نئی پیشرفتوں نے بھارت کو 1962 میں چین کے ساتھ جنگ کے بعد کی طرح ایک بار پھر سب سے شدید اسٹرٹیجک ذلت کا سامنا کرنے پر مجبور کیا ہے۔

 پاک بھارت کشیدگی میں دونوں ممالک کو معاشی طور پر نقصانات اٹھانا پڑیں گے۔ بھارت پاکستان سے واہگہ بارڈر کے ذریعے بہت سی تجارت کرتا ہے، یہ تجارت پاکستان انڈیا اور پاکستان سے افغانستان کے درمیان اور پھر وہاں سے یہ اشیا ایران بھی جاتی ہیں۔ واہگہ بارڈر کے ذریعے جو بھارت اور پاکستان کے درمیان تجارت ہو رہی تھی، بالکل معطل ہو چکی ہے اور اس سے افغانستان کو بھی نقصان ہو رہا ہے۔

افغانستان کے ڈرائی فروٹس خاص طور پر جو انڈیا جایا کرتے تھے، اب نہیں جا سکیں گے، اس سے افغانستان کو بھی نقصان ہوگا، اور جو چیزیں بھارت سے افغانستان جایا کرتی تھیں ان کے نہ جانے سے بھارت کو نقصان ہوگا، یہ کوئی بڑا نقصان تو نہیں لیکن دھچکا تو ہے۔ پاکستان میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کی فضائی حدود بند کردی ہے، اور یہ فیصلہ انڈین ایوی ایشن کو لے کر بیٹھ جائے گا۔

 دوسری جانب پاکستان نے اقوام متحدہ کو ایک بار پھر آگاہ کیا ہے کہ اس بات کے مستند شواہد موجود ہیں کہ دہشت گرد گروہوں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کے درمیان بڑھتا ہوا گٹھ جوڑ قائم ہو چکا ہے، جو ملک کے اسٹرٹیجک انفرا اسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے جنرل اسمبلی کو بتایا کہ یہ گروہ افغانستان کے غیر حکومتی علاقوں سے کام کر رہے ہیں۔ ان کا یہ انتباہ ایسے وقت میں آیا ہے جب حالیہ ہفتوں میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

بلاشبہ افغانستان میں اقتدار میں موجود بعض عناصر نہ صرف ٹی ٹی پی کی سرپرستی کر رہے ہیں بلکہ اِسے پاکستان کے خلاف بطور پراکسی استعمال کر رہے ہیں، یہ دہشت گرد پاکستان کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور یہ پاکستانی حدود میں دہشت گردانہ حملوں کے لیے مسلسل افغان سرزمین کا استعمال کرتے رہے ہیں۔ دراصل افغان طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے۔ داعش خراسان، تحریک طالبان پاکستان اور دیگر دہشت گرد گروپ افغانستان میں منظم ہو رہے ہیں۔ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد جنوبی اور وسطی ایشیا میں دہشت گردی کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔ افغان طالبان دوحہ معاہدے کے تحت دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں نہ دینے کے وعدے پر قائم نہیں رہ سکے ہیں۔

طالبان حکومت میں داعش خراسان اور فتنہ الخوارج جیسی تنظیموں کی دہشت گردانہ کارروائیاں بدستور سرگرم ہیں۔ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد 2024 میں پاکستان کو اپنی تاریخ کے بدترین دہشت گردانہ حملوں کا سامنا رہا۔ حال ہی میں گلوبل ٹیرر ازم انڈیکس 2025میں پاکستان کو 163 ممالک میں دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے، جس نے گزشتہ سال کے دوران دہشت گرد حملوں میں ہونے والی اموات میں 45 فیصد اضافے (اور) مجموعی طور پر ہونے والی1,081 ہلاکتوں کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔

اسلام آباد کا کابل سے اختلاف صرف دو باتوں پر ہے، ایک وہاں فتنہ الخوارج کی موجودگی اور دوسرا وہاں سے وہی خوارج آ کر پاکستان میں دہشت گردی کرتے ہیں اور یہ دو نکات کئی بار افغان عبوری حکومت کے نوٹس میں بھی لائے گئے ہیں۔ ان دو نکات کے علاوہ افغانستان کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے۔ دونوں برادر اسلامی ملک ہیں اور پاکستان دونوں ممالک میں امن کا خواہاں ہے۔ افغانستان کو سوچنا اور سمجھنا چاہیے کہ دوسروں کی نسبت پاکستان اس کے لیے زیادہ اہم ہے۔ پاکستان کے ساتھ اس کے بہت سے مفادات وابستہ ہیں جو بھائی چارے، امن و آشتی اور باہمی اتفاق و اشتراک سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان:ٹرک کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں المناک حادثہ:ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں خوفناک حادثہ؛ بہن بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق
  • پہاڑپور کے قریب ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
  • ڈیرہ اسماعیل خان: ٹرک اور کار میں تصادم، خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
  • ڈیرہ اسماعیل خان: کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
  • ڈیرہ اسماعیل خان: ٹرک اور کار میں تصادم، 5 افراد جاں بحق
  • مردان: کوٹ اسماعیل زئی میں دو فریقوں کے درمیان فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
  • بھارت خطے کے امن کا دشمن
  • ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، بلاول بھٹو