خیبر پختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 9 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں چار، ٹانک میں دو اور خیبر کے علاقے باغ میں کارروائی میں تین انڈین حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تمام انڈین سپانسرڈ شدت پسند تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں چار، ٹانک میں دو اور خیبر کے علاقے باغ میں کارروائی میں تین انڈین حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے تمام شدت پسند دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے شدت پسندوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
میانوالی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، سی ٹی ڈی نے 3 دہشتگرد ہلاک کر دیئے
میانوالی میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنائے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق میانوالی کے علاقے رحمانی خیل موڑ کے قریب خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی جس میں تین دہشگرد مارے گئے جبکہ 6 فرار ہو گئے۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے رائفلیں ، 3 دستی بم اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں نے میانوالی میں پولیس چوکیوں پرحملے کا منصوبہ بنایا تھا۔