یمنی فوج کے میزائل حملے کے بعد بین گوریوں ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
صہیونی میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی آباد کار یمنی بیلسٹک میزائلوں کے خوف سے پناہ گاہوں کی طرف بھاگ گئے۔ حملے کے بعد بین گوریون ہوائی اڈے پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی فوج کی جانب سے اسرائیل کے بین گوریان ایئرپورٹ پر میزائل حملے کے بعد پروازیں معطل ہو گئی ہیں اور ہزاروں صیہونی پناہ گاہوں کی جانب بھاگنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یمن سے میزائل کے داغے جانے کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطین کے بڑے علاقوں میں انتباہی سائرن بج گئے تھے۔ اسرائیلی خبر رساں ذرائع نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ تل ابیب اور مقبوضہ مغربی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطین کے بڑے علاقوں میں انتباہی سائرن فعال کر دیے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ہمیشہ کی طرح دعویٰ کیا کہ اس کے دفاعی نظام نے یمن سے فائر کیے گئے میزائل کو مقبوضہ فلسطینی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا تھا۔ صہیونی میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی آباد کار یمنی بیلسٹک میزائلوں کے خوف سے پناہ گاہوں کی طرف بھاگ گئے۔ حملے کے بعد بین گوریون ہوائی اڈے پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ یمنی فوج نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔ ادھر عرب میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق یمن کی جانب سے فائر کیا جانے والا میزائل ہائپر سونک تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پروازیں معطل حملے کے بعد کے مطابق
پڑھیں:
برطانیہ : ٹرین میں چاقو کے حملے میں 10 افراد زخمی، 2 مشتبہ افراد گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں ٹرین پر تیز دھار آلے سے کیے گئے حملے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، جو شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔ واقعے کے فوراً بعد ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
حملے کے بعد متعدد مسافروں کو متبادل بسوں کے ذریعے لندن منتقل کیا گیا، جبکہ کیمرج شائر پولیس نے اس واقعے کو “بڑا حادثہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کے ماہر افسران بھی تحقیقات میں معاونت کر رہے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص کو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی میں بھاگتے اور چیختے دیکھا گیا، “ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو”، اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گر گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔
وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے “انتہائی افسوسناک اور خوفناک” قرار دیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، تاہم فی الحال حملے کی وجوہات سے متعلق کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا۔