خیبر پختون خوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں جن میں 9 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی اسپانسرڈ خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں رافیل سمیت دیگر بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانے والے جے 10 سی لڑاکا طیارے کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوئے۔
تیسری کارروائی خیبر کے علاقے باغ میں کی گئی، سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے میں بھارتی اسپانسرڈ 3 خوارج کو ہلاک کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ہلاک خوارج ان علاقوں میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بھارتی اسپانسرڈ خوارج سیکیورٹی فورسز ایس پی
پڑھیں:
حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کا خدشہ، سیکیورٹی ایڈوائزری جاری
بھارتی ہیکرز پہلگام واقعےکی آڑ میں بھی حکومتی ڈیٹاحاصل کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے، حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کے خدشے پر کابینہ ڈویژن نے سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وائرس ای میل، واٹس ایپ پیغامات سے مشکوک فائل کےذریعے پھیلایا جاتا ہے، سائبر حملہ آور میلویئر وائرس کی حامل مشکوک فائل پہلگام واقعے کےنام سے بھیجتےہیں۔
ایڈوائزری میں کہا گیاکہ میلویئر وائرس کے پاس خاموشی سے ڈیوائس سے ڈیٹا اور تصاویر اکھٹا کرنےکی صلاحیت ہے۔
کابینہ ڈویژن کی ایڈوائزری میں نامعلوم ذرائع سےآنے والی ای میلز کو نہ کھولنے اور نظراندازکرنے کی سفارش کی گئی ۔
ایڈوائزری میں سفارش کی گئی کہ کسی بھی اٹیچمنٹ کو کھولنےسے پہلے اینٹی وائرس سے اسکین کیا جائے اور مشکوک ای میل کی اطلاع فوری طور پر ادارے کے آئی ٹی ایڈمن کو دی جائے۔
ایڈوائزری حکومتی اور دفاعی اداروں کو دہری تصدیق کا نظام اور مضبوط پاسورڈ اپنانے اور کمپیوٹریالیپ ٹاپ پر مضبوط، اپڈیٹڈ اینٹی وائرس انسٹال رکھنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
ایڈوائزری میں یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ ناقابل اعتبار کلاؤڈ اسٹوریج پر سرکاری یا ذاتی ڈیٹا محفوظ نہ کیا جائے اور نہ ہی آن لائن ڈاکیومنٹ کنورٹنگ ٹولز استعمال کیے جائیں۔