خیبر پختونخوا میں 9 خارجیوں کی ہلاکت، وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خیبر پختون خوا میں 9 خارجیوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت دہشت گردوں کا سدباب تیزی سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل سدباب کے لیے پُرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کوئٹہ، گورنر فیصل کنڈی اور سرفراز بگٹی کی اے پی ایس خضدار کے زخمیوں کی عیادت
اپنے دورہ بلوچستان کے موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور اے پی ایس خضدار کے بس پر دھماکے میں زخمی ہونیوالے بچوں کی عیادت کی اور انہیں حوصلہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ میں سانحہ خضدار میں زخمی ہونے والی بچوں کی عیادت کی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے بچوں کے ساتھ پیار و شفقت کا اظہار کیا اور انکی صحت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی بچوں کا حوصلہ بڑھایا اور انکی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ ہسپتال انتظامیہ کیجانب سے گورنر خیبر پختونخوا اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو زخمی بچوں کو علاج معالجہ کی سہولیات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ ہسپتال میں زخمی بچیوں کے والدین اور تیمارداروں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس، سکیورٹی فورسز اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کامیابی سے مقابلہ کر رہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا ہے، خواہ وہ اے پی ایس پشاور کے بچے تھے یا اب اے پی ایس خضدار کے بچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز نے حال ہی میں بیرونی جارحیت کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور بھارت کو سبق سکھایا اور ثابت کیا کہ ملک کی سلامتی و خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ اسی طرح ہماری مسلح افواج داخلی دہشت گردوں کا بھی جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کرر ہی ہے اور بہت جلد ان دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے اس موقع پر زخمی بچوں کے علاج معالجے کیلئے خصوصی انتظامات پر سی ایم ایچ انتظامیہ اور طبی عملہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔