راولپنڈی:

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی جس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کو طلب کیا گیا ہے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج (بدھ) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل میں کریں گے، جہاں کیس کی حساس نوعیت کے پیش نظر عدالت نے کارروائی جیل میں ہی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق سماعت صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگی، جس کے لیے تمام ملزمان کو صبح دس بجے تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھی مقدمے میں پیشی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس؛ پولیس اہل کاروں اور مجسٹریٹ کے بیانات  کے بعد سماعت ملتوی

عدالت نے کیس کی سماعت کے سلسلے میں دو گواہوں کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے ہیں، جو آج کے روز اپنے بیانات ریکارڈ کروائیں گے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس 9 مئی کے واقعات سے متعلق ہے، جس میں سرکاری و عسکری تنصیبات پر حملے اور توڑ پھوڑ کے الزامات شامل ہیں۔

سیکیورٹی حکام نے جیل کے اندر اور اطراف سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں، جبکہ عدالتی عملے اور تفتیشی افسران کو بھی وقت پر اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جی ایچ کیو حملہ کیس کیس کی سماعت

پڑھیں:

کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 

ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش