Islam Times:
2026-07-24@07:20:22 GMT

پولیو مہم کے دوسرے روز بھی حملہ، مرد و خاتون ورکر زخمی

اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT

خیال رہے گزشتہ روز بلوچستان کے شہر نوشکی میں بھی پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار شہید ہوا تھا، پولیو مہم کے دوران حملوں کے واقعات پر انتظامیہ نے سنجیدگی سے اقدامات سخت کرنے اور ورکرز کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ 
اسلام ٹائمز۔ چنیوٹ کی تحصیل بھوآنہ میں نامعلوم افراد نے پولیو کی ٹیم پر حملہ کردیا، حملے میں خاتون ورکر کا سر پھٹ گیا، جبکہ مرد ورکر کا بازو فریکچر ہوگیا۔ زخمی ورکرز کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ خیال رہے گزشتہ روز بلوچستان کے شہر نوشکی میں بھی پولیو ٹیم پر حملہ میں پولیس اہلکار شہید ہوا تھا۔ پولیو مہم کے دوران حملوں کے واقعات پر انتظامیہ نے سنجیدگی سے اقدامات سخت کرنے اور ورکرز کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ 
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا