وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں چکن کے نرخ بڑھنے پر سخت اظہار برہمی کیا ہے-

وزیراعلیٰ نے خصوصی اجلاس میں چکن کے نرخ بڑھنے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو چکن کی پرائس کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا-

وزیراعلیٰ نے عید الاضحیٰ سے قبل ٹماٹر،پیاز، ادرک، لہسن،مرچ اور لیموں کے نرخ پرنظر رکھنے کی ہدایت کی ہے-وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ عید الاضحیٰ سے قبل ضروری سبزیوں کے نرخ بڑھنا قطعاً قابل برداشت نہیں۔ذخیرہ اندوزی کر کے سبزیوں کے نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔حکومتی اداروں کی موجودگی کے باوجود چکن کے نرخ بڑھنا قطعی ناقابل قبول ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سبزیوں، دالوں، آٹا اورروٹی کے نرخ پر بریفنگ لی-وزیراعلیٰ نے آٹے کے نرخ میں کمی آنے پر روٹی کی قیمت کم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ مریم نواز نے سبزیوں کی ٹرانسپوٹیشن کے اخراجات کم کرنے کیلئے پلان طلب کر لیا-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کو بے موسمی سبزیاں اگانے کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی-

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مریم نواز نے چکن کے نرخ

پڑھیں:

روٹی کی قیمت آٹے کے نئے نرخ کے مطابق مقرر کرنے کا حکم، کم ترین سطح پر لائیں گے: مریم نواز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ  مریم نواز نے روٹی کے نرخ کم کرنے کی ٹھان لی ہے۔ مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں روٹی کی قیمت مزید کم کرنے اور دیگر  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیا اور پنجاب بھر میں آٹا سستا ہونے پر روٹی کے نرخ میں کمی لانے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو روٹی کا ریٹ کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ  نے چکن، سبزیوں اور دالوں کے نرخ کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ غریب کا بچہ ہفتے میں ایک دن سستا چکن کھا لیتا تھا۔ چکن مہنگا ہوا تو غریب ہفتے میں ایک دن بھی نہیں کھا سکے گا، مجھے یہ ہرگز برداشت نہیں۔ روٹی کے نرخ تاریخ کی کم ترین سطح پر لائیں گے۔ آٹے کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست غریب عوام کو پہنچنا چاہیے۔ آٹے کے نرخ میں کمی کے تناسب سے روٹی کا نیا ریٹ مقرر کیا جائے گا۔ دوسری جانب مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے سٹیٹ آف آرٹ ’’نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن‘‘ میں انرولمنٹ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ سینٹر میں تمام نجی اداروں سے بہترین انتظامات، کلرفل کلاس روم، شاندار ماحول اور جدید طریقہ تعلیم متعارف کرایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پری سکول بیل بجا کر سینٹر ایکسی لینس فار ’’ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن‘‘ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انرولمنٹ مہم میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کمسن بیٹا محمد یوسف سینٹر فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن میں سب سے پہلے داخلہ لینے والوں میں شامل ہیں۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اپنے بچے کو سرکاری سکول میں داخل کرانے والے پہلے صوبائی وزیر بن گئے۔ وزیراعلیٰ نے نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کی آفیشل یونیفارم کی رونمائی بھی کی۔ مریم نواز  نے نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کا دورہ کیا اور کمسن بچوں اور ان کے والدین سے بات چیت کی۔ والدین نے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سینٹر بنانے پر وزیراعلیٰ کو سراہا اور کہا کہ ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سینٹر جیسا ادارہ پاکستان میں نہیں، جہاں چھوٹے بچوں کو فری تعلیم ملے۔ مریم نواز  نے والدین اور بچوں کے ساتھ بیٹھ کر تصاویر بنوائیں۔ ہر کلاس روم اور آرٹ اینڈ ڈرائنگ روم کا معائنہ کیا۔ جم اور سوئمنگ پول کا بھی جائزہ لیا اور جم اور سوئمنگ پول کے ٹرینرز کو بچوں کی سیفٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر کلاس روم میں جاکر بچوں کو تحائف پیش کیے۔ ننھی بچی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے دو گفٹ لیے اور کہا کہ ’’ایک میرے لیے اور ایک میرے بھائی کے لئے؟‘‘۔ وزیر اعلیٰ نے بچوں کے ساتھ ملکر ٹریفک سگنل سائن کا سانگ بھی گایا اور کلاس روم میں جاکر بچوں کے ساتھ قالین پر بیٹھ گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کمسن بچے سے اظہار شفقت کرتے ہوئے کہا کہ ’’کتنے کیوٹ لگ رہے ہیں‘‘۔ وزیر اعلیٰ نے بچوں سے ان کے نام اور عمر بھی دریافت کی۔ ننھے مصطفی سے وزیر اعلیٰ  نے گپ شپ کرتے ہوئے پوچھا کہ ’’کھانے میں کیا پسند ہے؟‘‘ ننھے نے کہا ’’سالن اور دہی‘‘۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ننھے بچے سے مکالمہ کیا کہ ’’عینک سر پر کیوں پہنی ہے،آنکھوں پر لگائیں‘‘۔ ننھے بچے نے اپنا نام لکھ کر دکھایا تو وزیراعلیٰ  نے اسے شاباش دی اور پیار کیا۔ آپ وہی ہیں جن کی بڑی بڑی تصویریں لگی ہیں، ننھی طالبہ نے وزیراعلیٰ کو پہچان کر مسرت کا اظہار کیا۔ مریم نواز  نے بچوں کے لئے واش روم کا جائزہ لیا، صفائی برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

متعلقہ مضامین

  • روٹی کی قیمت آٹے کے نئے نرخ کے مطابق مقرر کرنے کا حکم، کم ترین سطح پر لائیں گے: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا آٹے کے نئےنرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم
  • مریم نواز کا آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا آٹے کے نئے نرخ پر روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب میں روٹی کی قیمت کم کرنے کی ہدایت
  • وزیراعلی مریم نوازشریف نے روٹی کے نرخ کم کرنے کی ٹھان لی۔
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں روٹی کی قیمت کم کرنے کی ہدایت
  • ایٹمی قوت بننا پوری امت کا فخر، محفوظ پاکستان کی ضمانت: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا چکن کے نرخ بڑھنے پر اظہار برہمی، پرائس کنٹرول کیلئے اقدامات کا حکم