ایٹمی دھماکے پُرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکے پُرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔
یوم تکبیر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 27 سال گزر گئے مگر آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور بلند رہے گا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ قوم آج بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ممنون ہے۔
بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہوکر نکلے ہیں: وزیراعظم
واضح رہے کہ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 27 برس مکمل ہوگئے ہیں، پاکستان نے آج ہی کے دن بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا، خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا اور دفاع کا حق منوایا۔
یوم تکبیر 1998ء کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور اعزاز،اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ میں 50ہزارسے زائد گھروں کاہدف مکمل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ صوبہ پنجاب میں وزیراعلی کے ویژن کے تحت شروع کیا گیا اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ تیزی اور کامیابی سے اپنے اختتام کی طرف کی جانب گامزن ہے۔ صرف جون کے مہینے میں 50 ہزار سے زائد گھروں کا ہدف مکمل کر لیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 51,911 سے زائد افراد کو مکان بنانے کے لیے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ پنجاب حکومت کے مطابق مختصر عرصے میں 57 ارب 90 کروڑ روپے کے بلاسود یا آسان اقساط پر قرضے جاری کیے گئے ہیں، جن کی مدد سے ہزاروں خاندانوں نے ذاتی گھر کی تعمیر کا خواب پورا کیا۔ اب تک 5,293 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور یہ مکانات باقاعدہ آباد ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پراجیکٹ کی پیشرفت پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم عوام کے لیے آسانی اور سہولت پیدا کرنے کے لیے ہے، اور قرضے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر شفاف انداز میں دیے جا رہے ہیں۔