آئی سی سی رینکنگ: پاکستان کی سعدیہ اقبال ٹاپ ٹی 20 بولر بن گئیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پاکستان کی لیفٹ آرم اسپنر سعدیہ اقبال نے آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ میں دوبارہ سب سے اونچا مقام حاصل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعدیہ اقبال آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں ٹاپ کرنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں
سعدیہ نے انگلینڈ کی سوفی ایکلیسٹون سے ٹاپ پوزیشن چھینی جو ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ سیریز سے باہر ہوجانے کی وجہ سے اب پہلے سے چوتھے نمبر پر آگئی ہیں۔
سعدیہ نے حال ہی میں اپنے کھیل میں بہتری لانے میں مدد کرنے کا سہرا پاکستان کی سابق کپتان ثنا میر کو دیا تھا۔ انہوں نے پی سی بی کی ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ وہ (ثنا میر) واضح طور پر خواتین کی کرکٹ میں کافی تجربہ رکھتی ہیں اور وہ اپنے دنوں میں نمبر ون بولر رہی ہیں۔
لارین بیل جو انگلینڈ-ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر تھیں، 13 درجے ترقی کرکے چھٹے نمبر پر آگئیں جبکہ لنسی اسمتھ اور اسی وونگ نے بالترتیب 37 اور 32 درجے ترقی پائی ہے۔
مزید پڑھیے: پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کوشکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
اگرچہ ویسٹ انڈیز نے سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ شکست کھائی لیکن اس کی کپتان ہیلی میتھیوز نے انفرادی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھا۔ وہ سیریز میں 177 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی تھیں، جس میں ابتدائی کھیل میں ایک سینچری بھی شامل تھی اور اب وہ رینکنگ میں 2 مقام اوپر جا کر بیتھ مونی سے پیچھے ہیں۔
میتھیوز اب مونی سے 29 پوائنٹس پیچھے ہیں۔ تہلیا میک گرا اور اسمرتی مندھانا کو بالترتیب نمبر 3 اور 4 پر ہیں۔ میتھیوز بھی سرفہرست آل راؤنڈر ہیں جو امیلیا کیر سے 54 پوائنٹس آگے ہیں۔
مزید پڑھیں: ویمنز پی ایس ایل سمیت اہم اعلانات، محسن نقوی لڑکیوں کی کارکردگی پر خوشی سے سرشار
انگلینڈ کی نئے کپتان نیٹ سکیور برنٹ ٹی 20 سیریز میں نصف سینچری بنانے کے بعد ٹاپ 10 میں شامل ہو گئی ہیں اور نمبر 9 پر ہیں جبکہ سابق کپتان ہیتھر نائٹ 7 درجے چھلانگ لگا کر 17 پر پہنچ گئی ہیں اور سوفیا ڈنکلے جو سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی تیسری کھلاڑی تھیں، 8 درجے آگے بڑھ کر 29 نمبر پر ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم سعدیہ اقبال سعدیہ اقبال نمبر 1 بولر قومی بولر سعدیہ اقبال لیفٹ آرم اسپنر سعدیہ اقبال.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم سعدیہ اقبال سعدیہ اقبال نمبر 1 بولر قومی بولر سعدیہ اقبال سعدیہ اقبال
پڑھیں:
بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں علامہ اقبال ٹاﺅن مین بلیوارڈکی سروس روڈپربھیکے وال کے نزدیک 10فٹ گہرا شگاف پڑگیا ہے‘اسی طرح جوہر ٹاﺅن مصروف ترین شاہراہ خیابان فردوسی پر ایک اورگڑھا پڑ گیاہے گزشتہ تین روز کے دوران مذکورہ سڑک پریہ دوسرا گڑھا پڑا. بارش کے بعد مرکزی شاہراہ پر گڑھنے پڑنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا حکام کے مطابق سڑک کی مرمت کا کام شروع ہوگیا گڑھا پڑنے سے ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متا ثر ہوئی دوسری جانب اقبال ٹاﺅن میں بھیکے والے موڑ جانب فاروق ہسپتال سروس روڈ پر 10 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا.(جاری ہے)
سڑک کے درمیان پڑنے والے گہرے شگاف کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ افسران اور واسا کی ٹیمیں موجود ہیں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں نے سروس روڈ پر شگاف پر کرنے کیلئے کام شروع کردیا. واضح رہے کہ 17جولائی کو ہونے والی بارش سے فیروزپور روڈ پرنشتر کالونی کے قریب سروس روڈ کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی تین موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں تھیں. شہریوں کا کہنا ہے کہ پورے شہر کے اندر یہی حال ہے بارشوں میںمتوسط آبادیوںکے اندر سڑکوں کے بیٹھ جانے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں مگر انہیں کوریج نہیں ملتی‘نجی یونیورسٹی کے لیکچرار معاذالاسلام سول انجینئرنگ پڑھاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بدعنوانی اس شعبے میں ہے ناقص میٹریل اور زمین کی کمپریشن عالمی لیول کی نہیں کی جاتی . ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دار اب کئی دن مٹی کو کمپریس کرنے میں نہیں لگا اور نہ ہی میٹریل ڈالنے کے بعد ٹھیک طریقے سے اسے کمپریس کیا جاتا ہے ‘مٹی نرم ہونے سے اگر پانی راستہ بنالے تو چند ہفتوں میں ہی اس ایریا کے نیچے زمین کھوکھلی ہوجاتی ہے اور بارشوں کے دوران شگاف پڑنے لگتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ لاہور فیصل آباد موٹر وے کو جب تجرباتی طور پرچھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا تو لاہور سے فیصل آباد کے سفر کے دوران انہوں نے نوٹ کیا تھا کہ کئی سو ارب کی لاگت سے بنی اس سڑک میں لیول کا بھی خیال نہیں رکھا تھا اور یہ موٹروے مکمل طور پر ناہموار تھا جس پر انہوں نے کچھ دیگر انجینئرز کے ساتھ مل کر ایک تجزیاتی رپورٹ این ایچ اے اور پنجاب حکومت کو ارسال کی تھی تاہم آج تک ہمیں اس پر کوئی جواب نہیں ملا.