City 42:
2025-07-12@06:36:37 GMT

ڈپٹی سپیکر پنجاب حج کی ادائیگی کیلئے اسمبلی عرب روانہ

اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT

 راؤ دلشاد :ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

ظہیر اقبال چنڑ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئےسعودی عرب روانہ ہوئے۔

ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ 15 جون کو حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس روانہ ہونگے۔
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ٹرمپ غزہ جنگ کے خاتمے کیلئے سنجیدہ، امریکی ایلچی قطر روانہ

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)وائٹ ہائوس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اولین ترجیح غزہ میں جاری جنگ کا خاتمہ اور حماس کی تحویل میں موجود قیدیوں کی رہائی ہے۔ اس اعلان سے قبل صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کرنے والے تھے۔وائٹ ہائوس کی ترجمان کارولائن لیویٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف رواں ہفتے قطر روانہ ہوں گے، جہاں اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں تصدیق کرتی ہوں کہ ایلچی اسٹیو وِٹکوف اس ہفتے دوحہ جائیں گے، جہاں وہ مذاکرات میں شریک رہیں گے۔کارولائن لیویٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توجہ اس وقت اس بات پر مرکوز ہے کہ حماس سے جنگ بندی پر رضامندی حاصل کی جائے۔

(جاری ہے)

ادھر فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کی آزادانہ اور محفوظ رسائی سے انکار، قطر میں جاری جنگ بندی مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

اسی تناظر میں، اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کی تنظیم نے نیتن یاھو اور ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں موجود تمام قیدیوں کی واپسی اور جنگ کے خاتمے کے لیے ایک جامع اور مکمل معاہدہ کریں۔تنظیم نے واشنگٹن سے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ہم ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں اور قیدیوں کی واپسی کا واحد راستہ جنگ کا خاتمہ ہے۔بیان میں مزید کہا گیاکہ ہم یہاں صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم نیتن یاھو کی حمایت کے لیے آئے ہیں تاکہ ایک مکمل اور جامع معاہدے تک پہنچا جا سکے۔اخبار کے مطابق اس موقع پر قیدیوں کے متعدد اہل خانہ نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کی عمارت کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیا اور جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • 26 ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس، حکومت، اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات کا خیر مقدم
  • سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کے حلف کے لئے اجلاس بلانے سے معذرت
  • پنجاب میں اپوزیشن کی نااہلی کا ریفرنس،مذاکرات  کا دوسرا دور اتوار کوہوگا
  • پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس، معاملہ حل ہونے کے قریب پہنچ گیا
  • 26 ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس، سپیکر آج سماعت کرینگے، ذاتی سنوائی کا موقع دینے کا فیصلہ
  • سملی اسپتال کا کارڈیک وارڈ نواز شریف کے نام
  • بانی سے ملنے کی اجازت نہیں ملی، پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل سے واپس روانہ
  • سپیکر پنجاب اسمبلی کا 26 معطل ارکان کو ذاتی سماعت کا موقع دینے کا فیصلہ
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی 26 اپوزیشن اراکین کی نااہلی نہیں چاہتے
  • ٹرمپ غزہ جنگ کے خاتمے کیلئے سنجیدہ، امریکی ایلچی قطر روانہ