لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ10گنا تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر والد ذمہ دارقرار اور مقدمہ بھی درج ہوگا۔ گاڑی سے باہرخطرناک انداز سے لٹکتے سریا وغیرہ پر گاڑی بند کردی جائے گی اور ون ویلنگ یا خطرناک طرزکی ڈرائیونگ پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ بڑے روڈز کے اطراف میں سامان سے لدی ٹرالیاں کھڑی کرنے پر پابندی لگانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ خراب یا بند ہیڈ لائٹسں کے ساتھ ڈرائیونگ پر سخت کارروائی ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے لاہور میں بیدیاں اور دیگر روڈز پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹیں فوری دور کرنے کا حکم دیا اور ٹریفک چالان کے ساتھ ویڈیو اور تصویری ثبوت منسلک کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا اور ٹریفک پولیس کی پانچ کیٹگری بنانے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔ انفورسمنٹ آفیسر، ٹریفک ریگولیٹر، ایجوکیشن لائسنسنگ اور پبلک سروس آفیسر کی کیٹگری بنائی جائے گی۔ شفافیت کے لئے ٹریفک وارڈن ان کیمرہ ٹریفک چالان کریں گے۔ پنجاب کے 372 اور لاہور کے 77 پوائنٹس کی ری ماڈلنگ پر غور کیا گیا۔ مریم نواز نے ٹریفک جام کی پیشگی نشاندہی کے لئے روڈ سائیڈ ڈیجیٹل سکرین لگانے کا حکم دیا۔ دوران ڈرائیونگ موبائل کے استعمال پر بھاری جرمانہ عائد کرنے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ٹریفک پولیس کو جدید پٹرول وہیکل اور جدید ترین آلات دینے کی منظوری دے دی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ٹریفک کے نظام میں بہتری نظر نہیں آرہی ہے، ٹھوس اور پائیدار اقدامات کرنے ہوں گے۔ٹریفک حادثات کو وقوع پذیر ہونے سے پہلے موثر اقدامات ہی کامیابی ہے۔ خود نکل کر شہر کے مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیتی ہوں۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے شاہ پور کانجراں میں ملک کی سب بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شاہ پور کا نجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ کا دورہ کیا اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ کو ماڈل کیٹل مارکیٹ پراجیکٹ بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور کی شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ میں 25 ہزار بڑے جانور اور ڈیڑھ لاکھ چھوٹے جانور کی گنجائش ہوگی۔ 74 -ایکڑ رقبے پر قائم ماڈل کیٹل مارکیٹ میں مویشیوں کیلئے 20 بڑے شیڈ بنائے گئے ہیں۔ پہلی مرتبہ جانوروں کے شیڈ میں پنکھے بھی لگائے گئے ہیں۔ شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ میں مویشیوں کو وبائی امراض سے بچانے کیلئے قرنطینہ سینٹر بھی بنایا گیا۔  بیوپاریوں کے لئے 20 بڑے رہائشی کمرے بھی بنائے گئے ہیں۔ کیٹل مارکیٹ میں مسجد، واش روم، وٹرنری کلینک،ٹک شاپ، نک اور اے ٹی ایم بھی ہوگی۔ مویشیوں کی نقل و حمل میں آسانی کے لئے لوڈنگ،ان لوڈنگ بے(Bay) اور ٹرک سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔ وسیع پارکنگ، پولیس چوکی اور وسیع وعریض اوپن ایریا آکشن بے(Bay) بھی قائم اور جدید ترین سلاٹر ہاؤس بھی موجود ہے۔ پنجاب کی دوسری بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ جھنگ میں بنائی جائے گی۔ دوسری جانب مریم نواز نے فیروزوالا میں پیپر مل میں زہریلی گیس سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور فیکٹریوں اور صنعتی اداروں میں ورک سیفٹی پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد یقینی کوبنانے کا حکم دیا۔ ورلڈ مارکیٹنگ ڈے پر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ جدید دور میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، برانڈنگ نہ صرف کاروباری ترقی کا مؤثرذریعہ ہے بلکہ قومی ترقی کا ستون بھی ہے۔ مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ماہرینِ مارکیٹنگ،اداروں،طلبہ و طالبات اور مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز نے شاہ پور کا کیا گیا گئے ہیں کے لئے

پڑھیں:

علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل