فوٹو اسکرین گریپ جیو نیوز

فیصل آباد کے قریب شالیمار ایکسپریس ٹرین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثہ میں ٹرین ڈرائیور سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس چک جھمرہ کے قریب ریلوے پھاٹک پر اینٹوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجہ میں 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور ڈرائیور سمیت 10 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فیول ختم ہونے پر ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور اسے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ حادثہ کے بعد ریلوے ٹریک بلاک ہونے سے ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی اور ٹرینوں کے روٹس تبدیل کر دیے گئے۔ 

ریلوے حکام کے مطابق قراقرم ایکسپریس اپ کو ساہیوال کے راستہ سے لاہور بھجوایا جا رہا ہے، رحمان بابا ایکسپریس اپ اور پاکستان ایکسپریس اپ کا بھی روٹ تبدیل کردیا گیا ہے۔ جبکہ پاکستان ایکسپریس ڈاؤن، لالہ موسیٰ سے سرگودھا کی جانب موڑ دی ہے۔

شالیمار ایکسپریس ڈاؤن براستہ ساہیوال کراچی جا رہی ہے۔ بدر ایکسپریس 111 اور 112 آج کیلئے منسوخ کردی گئی ہیں۔ ٹرینوں کے روٹس تبدیل ہونے سے مسافر پریشانی کا شکار ہوگئے۔

حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے، سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے بھی موقع کا معائنہ کیا، ریلوے حکام کے مطابق چار سے پانچ گھنٹے میں روٹ بحال ہوگا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شالیمار ایکسپریس حکام کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی

پڑھیں:

لاہور: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ضلع قصور سے تھا، ان افراد کی لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب، سندھ کے میدانوں نے دھند کا غلاف اوڑھ لیا، ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر
  • لاہور اورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی ’’ سبک ریل کار ‘‘میں نئے ریک کا افتتاح
  • سمندری؛ موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
  • فیصل آباد، پولیس وین کو حادثہ، ایک اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
  • کراچی میں ڈاکو راج، مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان جاں بحق
  • انٹرنیشنل میری ٹائم نمائش، کراچی کے شہریوں کیلیے ٹریفک پلان جاری
  • فیصل آباد: موٹر وے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
  • لاہور: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
  • لندن جانے والی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 2 گرفتار
  • امانت و دیانت، عوامی خدمت اور شہر کی تعمیر و ترقی جماعت اسلامی کا وژن ہے، منعم ظفر