کراچی: حوالہ ہنڈی میں ملوث ایک ملزم گرفتار، کروڑ روپے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرکے حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کو پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم منظم نیٹ ورک کے ذریعےحوالہ ہنڈی کا کاروبار چلا رہا تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر دوسری کارروائی کی گئی۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ دونوں کارروائیوں میں 7 کروڑ روپے اور 11 ہزار 900 ڈالرز برآمد کیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے حکام
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :