آزاد کشمیر: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
فائل فوٹو
آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں گھریلو جھگڑا ہوا جس پر شوہر نے طیش میں آکر بیوی اور بیٹی کو مار ڈالا۔
پولیس کے مطابق ملزم مختار نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی کو قتل کیا۔
پولیس نے بتایا کہ چھری کے وار سے شدید زخمی ہونے والی دوسری بیٹی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم نے خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شوہر نے
پڑھیں:
لاڑکانہ: بہن کے قتل کے الزام میں بھائی گرفتار
—فائل فوٹولاڑکانہ کے علاقے ڈوکری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بہن کے قتل کے الزام میں بھائی کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیے بہن کے قتل کا ملزم گرفتارپولیس نے ملزم کے قبضے سے آلۂ قتل برآمد کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2 روز قبل گھریلو تنازع پر اپنی بہن کو قتل کر دیا تھا۔
ملزم سے قتل کی واردات سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔