عید قرباں پر راولپنڈی کے کن مقامات پر مویشی منڈیاں لگیں گی، تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
عید قرباں پر راولپنڈی کے کن مقامات پر مویشی منڈیاں لگیں گی، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 8 مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے ٹریفک پولیس کو منڈیوں کے اطراف ٹریفک پلان مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔
راولپنڈی کی ضلع انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی کینٹ میں بھاٹا چوک کوہِ نور مل کے قریب مویشی منڈی قائم کر دی گئی ہے۔راولپنڈی میں چکری روڈ پر موضع رنیال، کلر سیداں روڈ، منکیالہ پل کے قریب میں مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیل گوجر خان میں گلیانہ روڈ سلاٹر ہاوس کے قریب، تحصیل کہوٹہ میں 2 ، تحصیل ٹیکسلا میں 2 منڈیاں چن شاہ جلیار اور ٹنگی روڈ قائم کی گئی ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے تمام منڈیوں میں صفائی کی سہولیات، ٹریفک کنٹرول یقینی بنانے اور منڈیوں میں جراثیم کش ادویات، اسپرے اور فائر بریگیڈ کی موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے۔
راولپنڈی کے کمشنر عامر خٹک کا کہنا ہے کہ غیرقانونی منڈیوں میں جانوروں کی فروخت پر پابندی عائد ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعید الاضحی پر اسلام آباد میں 6مویشی منڈیاں قائم کرنے کی منظوری،نوٹیفکیشن جاری عید الاضحی پر اسلام آباد میں 6مویشی منڈیاں قائم کرنے کی منظوری،نوٹیفکیشن جاری سول ملٹری تنخواہوں پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا، تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس میں کمی کے اقدامات کررہے ہیں، وزیر خزانہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے ٹرانسفر کے عمل میں 4جوڈیشل فورمز سے رائے لی گئی، سپریم کورٹ وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایکشن ، غیر قانونی عمارتوں اور سوسائٹیز کیخلاف آپریشن... غیر ملکی دورے پر فرانسیسی صدر میکرون کو اہلیہ نے تھپڑ ماردیا، ویڈیو وائرل وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مویشی منڈیاں سب نیوز
پڑھیں:
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سنجاوی میں عوامی مطالبے پر 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔
زیارت کی تحصیل سنجاوی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ بظاہر غیر مقبول مگر وقت کی ضرورت ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان بھر میں انتظامی حدود کا ازسرِ نو تعین کیا جا رہا ہے، زیارت میں نئے ضلع کے قیام پر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے غور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنجاوی اسپتال کو 20 بستروں پر مشتمل طبی ادارے میں تبدیل کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سنجاوی کے بوائز اور گرلز کالجز کے لیے علیحدہ عمارتوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنجاوی میں افسران و اہلکاروں کے لیے نیا انتظامی کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔