کوئٹہ، غیر قانونی رکشوں کیخلاف انتظامیہ متحرک، 10 رکشے ضبط، 40 ڈرائیورز کو چالان
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
کوئلہ پھاٹک پر سنیپ چیکنگ کے دوران 10 رکشوں کو پرمٹ نہ ہونے کیوجہ سے سیکشن 115 موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ 40 رکشوں کو ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر چالان بھی جاری کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی رکشوں کے خالف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور چئیرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حمزہ شفقات کی جانب سے غیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائی کے سخت احکامات جاری ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن علی درانی اور ایس پی ٹریفک صدر سرکل کی نگرانی میں کوئلہ پھاٹک پر سنیپ چیکنگ کے دوران 10 رکشوں کو پرمٹ نہ ہونے کی وجہ سے سیکشن 115 موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ 40 رکشوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بھی جاری کیا گیا۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ اور ٹریفک پولیس کا غیر قانونی رکشوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رکشوں کو
پڑھیں:
اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کا فیصلہ
وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بغیر منظور شدہ گھروں کے خلاف کارروائی کے علاوہ غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا متعلقہ افسران اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور سیٹلائٹ میپنگ کرکے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے، اسلام آباد میں شہریوں کو عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعلقہ ایس پیز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو فعال انداز میں فرائض سرانجام دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس و انتظامیہ کا تشخص بہتر کرنا ہے، یہ تب ہی ممکن ہے جب شہری اعتماد کریں۔محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے متعلقہ افسران نئے اقدامات لے کر آئیں، مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے پورے عزم سے اس عمل کو قومی جذبے سے آگے بڑھائیں۔وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحٰی کے دنوں میں شہر کی صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے۔