حج سیزن میں ٹریفک رہنمائی کے لیے 6 انٹرایکٹو نقشے جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز برائے ٹریفک امورنے حج کے دوران عازمین کی آسانی کے 6انٹرایکٹو نقشے جاری کر دئیے ہیں، جن کے ذریعے راستوں اور سمتوں کی تفصیلات بآسانی معلوم کی جا سکتی ہیں۔
(جاری ہے)
العربیہ کے مطابق جاری کیے گئے نقشوں میں مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات کا نقشہ، مسجد الحرام اور اس کے گرد و نواح کا نقشہ، منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کے مخصوص نقشے شامل ہیں۔
حج سکیورٹی فورسزنے حجاج کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان نقشوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ اپنے سفری راستے، روانگی، قیام اور واپسی کے اوقات کو بہتر انداز میں ترتیب دے سکیں۔یہ اقدام حج و عمرہ کے سکیورٹی اداروں کی جانب سے حجاج کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا کرنے اور انہیں اعلیٰ ترین سہولیات فراہم کرنے کے سعودی حکومت کے عزم کا حصہ ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
چترال میں موسلا دھار بارش؛ گرم چشمہ روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند
ویب ڈیسک : چترال شہر اور گردونواح میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث متعدد برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کی وجہ سے گرم چشمہ روڈ ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی۔
گرم چشمہ روڈ پرایک سوزوکی گاڑی سیلابی ریلےمیں بہہ گئی، تاہم گاڑی سے سواری برقت اترنے کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔ مختلف مقامات پر سیلابی ریلے آنے کے باعث ضلعی انتظامیہ نے گرم چشمہ مین روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے، روڈ کی بندش سےمسافروں کو آمدروفت میں مشکلات کاسامنا ہے، درجنوں گاڑیاں دونوں اطراف پھنسی ہوئی ہیں۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
ضلعی انتظامیہ کے مطابق چترال گرم چشمہ روڈ کی صفائی اوربحالی کے لئےمشینری لگادی گئی ہے،موسم سازگارہونےکی صورت میں روڈ جلد کھول دیاجائے گا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج چترال بھرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔