Express News:
2025-07-12@08:15:19 GMT

حج کا خطبہ کون دیں گے؟ سعودی حکومت نے نام جاری کردیا

اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT

مکہ مکرمہ:

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ شیخ صالح بن حمید رواں برس حج کا خطبہ دیں گے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس یوم عرفہ پر خطبہ شیخ صالح بن حمید دیں گے۔

یوم عرفہ (9 ذو الحج) کو حج کا نکتہ عروج سمجھا جاتا ہے اور یہ دن فریضہ حج ادا کرنے والوں کے لیے سب سے اہم دن ہوتا ہے اور دنیا بھر میں موجود مسلمان جو حج کے لیے مقدس سرزمین نہیں جاسکتے وہ اس دن روزہ رکھتے ہیں اور اللہ کے حضور عبادات کرتے ہیں۔

یوم عرفہ کا خطبہ جبل عرفات پر واقع مسجد نمرہ میں دیا جاتا ہے جو نماز ظہر اور عصر سے پہلے ہوتا ہے اور حاجی دونوں نمازوں کو اکٹھا پڑھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سربراہ امور حرمین شریفین شیخ عبدالرحمان السدیس نے اس تقرری پر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ تقرری مملکت سعودی عرب کی دینی حوالے سے عالمی سطح پر قیادت اور مذہبی اداروں کی مسلسل حمایت کی عکاس ہے اور اس بات کا بھی مظہر ہے کہ قیادت کی جانب سے حرمین شریفین پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہے اور

پڑھیں:

ریاض اور جدہ میں جائیداد کی خریدو فروخت ، سعودی حکومت نے غیرملکیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

جدہ (اوصاف نیوز)سعودی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بڑا اعلان کردیا۔۔ ترجمان سعودی حکومت کے مطابق ریاض اور جدہ میں غیرملکیوں کو جائیداد کی خرید و فروخت کی اجازت دیدی ۔ یہ اقدام محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت ملکی معیشت کو متنوع بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے عزم کا حصہ ہے۔

نئے قانون کے مطابق غیر ملکی افراد اب سعودی عرب کے ان دو بڑے شہروں میں جائیداد کے مالک بن سکیں گے۔ اس قانون کی منظوری منگل کے روز دی گئی ہے جبکہ اس پر باضابطہ عملدرآمد جنوری 2026 سے متوقع ہے۔

تاہم مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں جائیداد کی ملکیت کے حوالے سے مخصوص شرائط بدستور برقرار رہیں گی۔ اس پیشرفت کے بعد سعودی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ریئل اسٹیٹ اسٹاکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سعودی ریئل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کی جانب سے اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

حکومت سعودی عرب کا مقصد صرف بیرونی سرمایہ کو راغب کرنا نہیں بلکہ ملکی سرمایہ کاروں کو بھی اس بات کی ترغیب دینا ہے کہ وہ اپنی دولت بیرون ملک کے بجائے وطن عزیز میں لگائیں

۔ خصوصاً ایسے شہری جو دبئی، لندن یا دیگر شہروں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، اُن کے لیے سعودی عرب میں موجود مواقع اب زیادہ کشش رکھتے ہیں۔ ریاض میں “نیو مربع” کے منصوبے کے تحت دنیا کی سب سے بڑی عمارت ’المکعب‘ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے،

جبکہ ریڈ سی ریزورٹس سمیت متعدد جدید تفریحی اور سیاحتی منصوبے بھی تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ ان میں سے بعض ریزورٹس عوام کیلئے کھول بھی دیے گئے ہیں۔

اگرچہ دبئی اب بھی خلیجی ممالک میں پراپرٹی خریداری کا سب سے بڑا مرکز ہے، جہاں صرف 2024 میں جائیداد کی قیمتوں میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا، لیکن سعودی عرب بھی اب اس میدان میں قدم جما رہا ہے۔

عالمی ریئل اسٹیٹ کمپنی فرینک نائٹ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق 2024 میں 79 فیصد مسلم ہائی نیٹ ورتھ افراد نے مکہ یا مدینہ میں جائیداد خریدنے کی خواہش ظاہر کی، جن کا بجٹ چار ملین ڈالر سے زائد تھا۔

اگرچہ ان مقدس شہروں میں ملکیت سے متعلق اب بھی خاص شرائط لاگو ہیں، تاہم ریاض اور جدہ میں جائیداد کی کھلی خریداری کا اعلان اس رجحان میں بڑا اضافہ لا سکتا ہے۔

ایرانی فوج سے منسلک عمارت میں زوردار دھماکہ،ایک اور نامور ایرانی جنرل مبینہ طور پر جاں بحق

متعلقہ مضامین

  • ریاض اور جدہ میں جائیداد کی خریدو فروخت ، سعودی حکومت نے غیرملکیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
  • حکومت کا ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین کیلئے زیارات گروپ آرگنائزرز متحرک کرنے کا فیصلہ
  • ایران، عراق، شام جانے والے زائرین کے حوالے سے وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ
  • حکومت کا ایران،عراق اور شام جانے والے زائرین کے متعلق اہم فیصلہ
  • سالار نظام ختم، ایران ، عراق جانیوالے زائرین کیلئے حکومت کا اہم فیصلہ
  • سعودی عرب کا بڑا اعلان: غیر ملکی اب ریاض اور جدہ میں جائیداد خرید سکیں گے
  • حج 2026ء : رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 2 دن کی توسیع
  • حج 2026 کی رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی
  • حج 2026ء کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 2 دن کی توسیع
  • حج 2026 کےلیےرجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 2دن کی توسیع