وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیاں خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔

ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو میں سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان نے سکھ یاتریوں کے لیے ہمیشہ بہترین انتظامات کیے، سکھوں سمیت تمام مذاہب کو پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی غفلت، ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے، وزیر مذہبی امور

وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ رواں سال نجی شعبے سے 25 ہزار 698 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری بند کر کے مودی سرکار نے سکھوں کی مذہبی آزادی پر پابندی لگائی، دنیا بھر کے سکھ یاتری پاکستان میں اپنی عبادات کے لیے ہمہ وقت آ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے مودی نے پہلے گجرات کے مسلمانوں کی نسل کشی کی، اب سکھوں کو نشانے پر رکھا ہوا ہے، انڈیا میں سکھوں کے علاوہ مسلمانوں اور عیسائیوں کے حقوق بھی سلب کیے جارہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

انتہا پسند یہودیوں کے ظلم سے جانور بھی غیرمحفوظ

مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے ایک گاؤں میں انتہا پسند یہودی شہریوں نے فلسطینی کسان کے باڑے میں گھس کر 10 بھیڑوں کو ڈنڈے مار کر ہلاک کر دیا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے علاقے میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by TRT World (@trtworld)

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید پانچ فلسطینی شہید ہوئے، جن میں نوجوان باکسر بھی شامل ہیں۔

جنگ بندی کے آغاز سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 226 فلسطینی شہید اور 595 زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد اب تک ملنے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 499 ہو چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ زوم پر جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں
  • مودی کی ناکام زرعی پالیسیاں
  • انتہا پسند یہودیوں کے ظلم سے جانور بھی غیرمحفوظ
  • نومبر 1984ء میں سکھوں کی نسل کشی بھارت کی تاریخ کا سیاہ باب ہے
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ، بین الاقوامی رپورٹ میں انکشاف
  • بھارت میں کشمیریوں کی نسل کشی انتہا کو پہنچ گئی،کشمیر  کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، صدرآصف علی زرداری
  • یکم نومبر 1984 کا سکھ نسل کشی سانحہ؛ بھارت کی تاریخ کا سیاہ باب
  • ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
  • نیو ماڈل سڑک شاعر اعجاز رحمانی سے منسوب کی جارہی ہے‘ محمد یوسف
  • فارم 47 کے حکمران اپنی حکمرانی بچانے میں مصروف ہیں، پشتونخوا میپ