وفاقی دارالحکومت میں 6 مویشی منڈیاں قائم کرنے کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
سٹی42:عید الاضحی/مویشی منڈیوں کا قیام، وفاقی دارالحکومت میں مویشی منڈیوں کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں 6 مویشی منڈیاں قائم کرنے کی منظوری دی گئی، تمام مویشی منڈیوں کے لیے فوکل پرسنز تعینات کر دئیے گئے
سنگھجانی میں قائم مویشی منڈی کی فوکل پرسن اے سی ماحین حسن مقرر، اسسٹنٹ کمشنر فروا بتول آئی 12 کی مویشی منڈی کی فوکل پرسن ہونگی۔
آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد
نوٹی فکیشن کے مطابق آئی 15 مویشی منڈی کی فوکل پرسن اے سی نیہل عبداللہ تعینات، بارہ کہو مویشی منڈی کے فوکل پرسن اے سی عزیر علی خان ہونگے۔
لہتڑار روڑ پر محمد علی اور ایکسپریس ہائی وے مویشی منڈی کے فوکل پرسن فہد چیمہ ہونگے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مویشی منڈی فوکل پرسن
پڑھیں:
اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔
اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔